Tag Archives: uzma khabrain

بھارتی شہری عظمیٰ کی وطن واپسی….حیران کن موڑ آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہائی کورٹ نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون عظمیٰ کی وطن واپسی کی درخواست پر وزارت خارجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ملائشیا میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور طاہر علی سے شناسائی کے بعد یکم مئی کو پاکستان پہنچ کر شادی رچانے والی بھارتی خاتون عظمیٰ نے اپنے ملک واپس جانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں عظمیٰ نے اپنے شوہر اور وزارت خارجہ کو فریق بنایا ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس کی 5 سال کی بیٹی بھارت میں شدید بیمار ہے۔ اس لیے اسے پولیس رپورٹنگ سے استثنیٰ اور بھارت واپس جانے کی اجازت دی جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ طاہرعلی نے دھوکے سے شادی کی اور سفری دستاویزات بھی چھین لیں لہذا بھارت واپسی کے لیے وزارت خارجہ کو ڈپلی کیٹ امیگریشن فارم جاری کرنے کی ہدایت کی جائے جب کہ اسلام آباد سے واہگہ بارڈر تک سفر کے دوران سیکورٹی فراہم کی جائے اورطاہرعلی کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے وزارت خارجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 مئی کو جواب طلب کرلیا۔