کوئنزلینڈ(خصوصی رپورٹ)انسانوں کی طرح جانوروں میں بھی ماں سے محبت کی کئی مثالیں نظر آتی ہیں اور ایسی ہی ایک مثال کوئنز لینڈ میں دیکھنے کو ملی جہاں بچہ وھیل نے پانی میں پھنسی اپنی ماں کو مشکل سے باہر نکال لیا۔ایک بھاری بھرکم ہمپ بیک وھیل تیرتے ہوئے ایک ایسی جگہ آپہنچی جہاں پانی کم تھا جو وہاں ریت میں جا پھنسی۔ کوئنزلینڈ کے پاس نارتھ سٹریڈبروک جزیرے کے قریب وھیل پھنسنے کے بعد بے بسی سے اپنی دم ہلارہی تھی کہ اس دوران بچہ وھیل آگے آئی اور اپنی ماں کے چاروں طرف گھوم کر ماں کو دھکیلتی رہی۔ آخر کار کچھ دیر بعد ہمپ بیک وھیل یہاں سے نکل کر گہرے پانی تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔