ہربن (ویب ڈیسک)چین میں سات ٹن وزنی غیر فوجی ہیلی کاپٹر اے سی 352نے گذشتہ روز پہلی بار خاتون پائلٹ کی نگرانی میں پرواز کی ۔یہ بات ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن چائنا کے ذرائع نے بتائی ہے ۔
Tag Archives: women
حاملہ خواتین کےلیے خطرہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) شاپنگ بیگز حاملہ خواتین کے لئے خطرناک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز میں ایک ایسا خطرناک کیمیکل پایا جاتا ہے جس سے خواتےن میں قبل از وقت بچے پیدا ہونے لگے ہیں۔ جو ان بچوں کی اموات کی سب سے اہم وجہ بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بچے ذہنی و جسمانی معذوریوں کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔ مذکورہ تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے بچے کی پیدائش کے لئے ہسپتال آئی خواتین کے خون کے ٹیسٹ کے بعد اس میں پلاسٹک کی مقدار اور اس کے بچے پر اثرات کا معائنہ کیا اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ حاملہ خواتین پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کا جتنا زیادہ استعمال کرتی ہیں ان کے ہاں بچے کے قبل از وقت پیدائش کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔ پلاسٹک کے لفافے کھانے پینے کی اشیاءکی پیکنگ میں بکثرت استعمال ہو رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین میں قبل از وقت بچے پیدا ہونے کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اس وقت بھی کسی نہ کسی حد تک خواتین قبل از وقت بچے پیدا کر ہری ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں پیدا ہونے والے 10میں سے ایک بچہ قبل از وقت پیدا ہو رہا ہے۔ برطانیہ میں قبل از وقت بچوں کی پیدائش سے شرح اموات 7فیصد ہو گئی ہے۔
صحت کے معاملے میں خواتین کی 10 غلطیاں
کراچی(خصوصی رپورٹ) اچھی صحت اور خوبصورت نظر آنے کے لئے خواتین دنیا بھر کے جتن کرتی ہیں لیکن اکثر کو شکایت رہتی ہے کہ انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ درج ذیل 10غلطیاں ہیں۔1۔ کم پانی پینے سے جلدی تھکن، چڑچڑا پن اور قبض جیسے مسائل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے ۔2۔ کھانا چھوڑنے یا ڈائیٹنگ سے صحت کو فائدے کے بجائے نقصان ہی پہنچتا ہے ۔ 3۔ متوازن غذا نہ ہونے کی وجہ سے بھی خواتین اکثر صحت کے مسائل کی شکایت کرتی ہیں ۔4۔ ناکافی پروٹین:بیشتر خواتین اس کا خیال نہیں رکھتیں اور ضرورت سے کم مقدار میں پروٹین استعمال کرتی ہیں حالانکہ پروٹین سے جسم چست رہتا ہے بلکہ خون میں شوگر لیول بھی کنٹرول رہتاہے ۔5۔ کاربوہائیڈریٹس کی نامناسب مقدارسے چڑچڑے پن، تھکن، متلی، قبض، دردِ سر اور ضرورت سے زیادہ کھانے جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔6۔ چکنائی سے مکمل پرہیز:یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ چکنائی بھی ہمارے جسم کی اہم ضروریات میں شامل ہے ۔ اس لیے روزمرہ غذا میں چکنائی کی مقدار کم ضرور رکھیں لیکن اسے بالکل ختم نہ کریں۔7۔ بے وقت کھانا:بے وقت کھائی جانیوالی غذا فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنتی ہے ۔ 8۔ حد سے زیادہ ورزش،یہ بھی نقصان دہ ہے خواتین کو سمارٹ اور چاق و چوبند رکھنے کے لیے پورے دن میں زیادہ سے زیادہ 60 منٹ تک کی ورزش کرنی چاہیے ۔9۔ ورزش سے گریز:ورزش نہ کرکے خواتین اعصابی تنا، ڈپریشن، ہائی بلڈ پریشر، ناقص ہاضمے ، موٹاپے اور درجنوں اقسام کے سنگین امراض کو دعوت دے رہی ہوتی ہیں۔10۔ نیند کی کمی۔ نیند کی کمی خواتین کو متعدد امراض میں مبتلا کرسکتی ہے ۔