Tag Archives: zahid hamid

ختم نبوت حلف نامہ کو کس نے تبدیل کیا ؟؟سابق وزیر قانون نے بالآخر زبان کھول دی

اسلام آباد(این این آئی، آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق زاہد حامد نے گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف دوگھنٹے طویل ملاقات کی تھی، جس کے بعد رضاکارانہ طور پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو استعفیٰ پیش کیا تھا۔ ایک بیان میں زاہد حامد کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے میں ہونے والی تبدیلی میں ان کا براہ راست کردار نہیں تھا اور اسے مشترکہ کمیٹی نے منظور کیا تھا تاہم ملک کو درپیش بحران کے خاتمے کے لیے وہ رضاکارانہ طور پر عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیا بلکہ ذاتی حیثیت میں فیصلہ کرکے قومی مفاد میں عہدہ چھوڑا ہے پیر کے روز سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کسی کے کہنے پر وزارت قانون سے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ ذاتی حیثیت میں بڑا سوچ سمجھ کر فیصلہ کرکے قومی مفاد میں عہدہ چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا تھا جسے وزیر اعظم نے منظور کرلیا ہے۔

 

سابق وزیرقانون کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر قانون زاہد حامد کی وزارت سے سبکدوشی کے بعد اعلی سطح پر انہیں کسی اہم ملک میں سفیر بنائے جانے کاامکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر قانون نے تشدد آمیز مظاہروں سے پہلے ہی وزیر اعظم کو پیش کش کی تھی کہ وہ وزارت سے الگ ہوجاتے ہیں مگر کابینہ میں شامل بعض وزیروں نے ان کے مستعفی ہونےکی مخالفت کی ۔ذرائع نے بتایا کہ حالات مکمل کنٹرول میں ہوتے ہی انہیں کسی بڑے ملک میں سفیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

 

وزیر قانون نے استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ، وزیر قانون کا ملک چھوڑ جانے کا بھی امکان

فیض آباد انٹر چینج پر گزشتہ 3 ہفتوں سے دھرنا دینے والی مذہبی جماعتوں کا سب سے پہلا مطالبہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ تھا لیکن حکومت اس شرط کو ماننے کے لیے تیار نہیں تھی لیکن اب صورت حال یہ ہے کہ حکومت نے یہ مطالبہ ماننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے ملک کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران زاہد حامد نے انہیں وزارت سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کی جو صورت حال پیدا ہوگئی ہے، اگر میرے استعفیٰ سے بہتری ہوسکتی ہے تو میں تیار ہوں۔ ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ زاہد حامد آئندہ 24 گھنٹوں میں اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیں گے۔واضح رہے کہ زاہد حامد نے حکومت کو پہلے بھی استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی تاہم نواز شریف سمیت حکومت نے انکار کردیا تھا۔

زاہد حامد سے استعفیٰ لیا گیا تو بڑے راز فاش ہو جائیں گے،اہم شخصیت کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دھرنے میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے شرکاءکی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے اور اب وزیر داخلہ احسن اقبال پھنس چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ زاہد حامد کہہ رہے ہیں کہ اگر ان سے استعفی مانگا گیا تو میں ذمہ داران کا نام بتا دوں گا۔ دوسری جانب شاہد خاقان عباسی کو رپورٹ یہ گئی ہے کہ اگر دھرنے کے شرکاءپر کسی قسم کابھی تشدد ہوا تو نتیجے میں آگ پورے پاکستان میں پھیل سکتی ہے احسن اقبال اس لئے پھنس چکے ہیںکہ اگر انہوں نے عدالت کا حکم نہ مانا تو ان کے لئے مسئلہ کھڑا ہو گا اوروہ توہین عدالت میں چلے جائیں گے لیکن اب طاقت کا استعمال بھی نہیں کیا جا سکتا کہا یہ جا رہا ہے کہ ہم زاہد حامد پر ایک کمیٹی بنا دیتے ہیں کہ وہ اس سارے معاملے میں ملوث ہیں یا نہیں۔نواز شریف گزشتہ روز کافی غصے میں تھے ان کا کہنا تھا کہ جو وزیر یا ایم این ایز ناراض ہیں وہ بھاڑ میں جائیں کوئی مجھے اپنی شکل نہ دکھائے جلسے میں صرف اچکزئی زئی اور نواز شریف نے ہی تقریر کی نواز شریف چاہتے تھے جو میں نہیں کہہ سکا وہ اچکزئی زئی سے کہلواﺅں۔ ختم نبوت کی جانب ساری توجہ جانے کے باعث انتخابی اصلاحات کے معاملے سے توجہ ہٹ گئی ہے انتخابی اصلاحات کے جو نئے فارم بنائے گئے ہیں اس میں سے اثاثوں کا خانہ ہی نہیں یعنی الیکشن لڑنے والے کو اثاثے ظاہر کرنے کی ضرورت نہیںدوہری شہریت کا کالم بھی غائب کر دیا گیایہ لوگ اس قدر چالاک لوگ ہیں لیکن یہ سب سپریم کورٹ میں چیلنج ہونے جارہا ہے اور سپریم کورٹ اس کو اڑا کر رکھ دے گی کیونکہ یہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے کہ اثاثے ظاہر نہ کئے جائیں۔زرداری صاحب انتظار کررہے نوازشریف کوئی سخت قسم کی تقریر کریں تو انہوں نے جو اینٹوں سے اینٹیں بجانے کی بات کی تھی اس سے سب کی توجہ ہٹے لیکن ایسا نہیںہوا اور نواز شریف ٹھس تقریر کر کے چلے گئے نواز شریف کو سمجھ نہیں آ رہی وہ کیا کریں۔انہوںنے کہا سعد رفیق نے زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں اب اس ملک میں اسطرح کے لوگ قانون بنائیں گے سعد رفیق کہتے ہیں ان کا پرائز بانڈ نکلے ہیں سمجھ نہیں آتی پرائز بانڈ انہی کے کیوں نکلتے ہیں اس کی بھی تحقیقات شروع ہو چکی ہیںاب سعد رفیق کسی پر الزام لگانے کے بجائے عدالتوں کا سامنا کریں کیونکہ نیب نے زمینوں کے قبضوں کی ساری فائیلیں کھول لی ہیں۔مشرف کے دور میں جب سعد رفیق مجھ سے ملے تو ان کے ساتھ ملٹری کے لوگ تھے اب سعد رفیق کہتے ہیں ڈاکٹر شاہد مسعود سے کوئی یہ سب کہلوا رہے ہیںمیں کہتاہوں سعد رفیق کو یہ بات کہتے شرم آنی چاہئے۔سعد رفیق کی ایک کمپنی چین کے ایڈریس پر تھی۔انہوں نے کہاکہ سعید غنی اپنی ضمانت تیار رکھیںان کی گرفتاری بھی عمل میںآنےوالی ہے۔

تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا اپنے استعفے بارے اہم اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک ):وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے حالات کی درستگی کے لیے مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی۔تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا پندرھویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔دھرنے کے باعث رہائشیوں کی روز مرہ زندگی برے طریقے سے متاثر ہو رہی ہے۔ایسے میں اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامیہ کو حکم دے چکی ہے کہ دھرنا ختم کروا کر راستے صاف کروائے جائیں مگر عدالتی حکم کے باوجود انتظامیہ دھرنا ختم کروانے سے قاصر ہے اور دوسری طرف دھرنے کے منتظمین نے دھرنے کی برخاستگی وزیر قانون کے استعفے سے مشروط کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے حالات کی درستگی کے لیے مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی ہے۔وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا ہے کہ اگر میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں جانے کے لیے تیار ہوں مگر حکومتی مذاکراتی ٹیم نے اس بات کے امکان کو مسترد کر دیا۔