نوشہرہ: سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے آبائی شہر میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ قلندر کی دھرتی سے آپ کے پاس آیا ہوں، پختونوں کی دھرتی میں آنے کا مقصد این اے 4 کیلئے ووٹ حاصل کرنا نہیں، سینیٹ کے ووٹ کے لئے پی ٹی آئی اور اے این پی مک مکا کی سیاست کر رہی ہیں۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے صرف دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں مگر میں نے پختونوں کو شناخت دی تاکہ پختون اپنی شناخت پاکستان کیساتھ وابستہ رکھیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کیساتھ زیادتیاں ہو رہی ہیں، جو زیادتیاں بھارت میں مسلمانوں کیساتھ ہو رہی ہیں، وہ بیان نہیں کر سکتا، آج ہمارے پاکستان کو خطرہ لاحق ہے، پاکستان بنانے میں ہمارے بزرگوں نے بہت تکلیفیں اٹھائیں، ہمیں پاکستان اور پختونوں کی قدر کرنی چاہئے، دوبارہ موقع ملا تو خیبر پختونخوا کی عوام کو خوش کریں گے، پیپلز پارٹی پختونوں کے شانہ بشانہ ساتھ چلے گی۔
Tag Archives: zardari.jpg
پرویز مشرف اتنے ہی بہادر ہیں تو آکر عدالتوں کا سامنا کریں، آصف زرداری
کمالیہ: پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اتنے ہی بہادر ہیں تو ملک آکر عدالتوں کا سامنا کریں۔کمالیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے ملک میں الزام لگانے والے پر الزام لگا دینا ہی بہترین دفاع مانا جاتا ہے، پرویزمشرف اتنے ہی بہادر ہیں تو عدالت آئیں اور پیش ہوں، اگر ان کی کمر میں اتنی ہی تکلیف ہے تو پھر ناچ گانے کیسے کررہے ہیں، ہم مشرف کے خلاف عدالت گئے ہیں تو اب ان کو یہ الزام یاد آیا ہے، مرتضی ٰبھٹو کے قتل کے وقت بھی مجھ پر اور بی بی پر الزام لگایا گیا تھا، بینظیر نے جواب میں کہا کہ ایک بھٹو کو قتل اور دوسرے بھٹو کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ آصف زرداری کا نااہل ہونے والے وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ چار سال انہیں حکومت کرنے دوں گا پھر حساب لوں گا، تاریخ نے ثابت کردیا کہ ان کو نہ حکومت کرنی آتی ہے نہ ہی وہ معاملات سنبھال سکتے ہیں، یہ لوگ کہیں گے کہ چونکہ ہمیں نکالا گیا اس لیے معیشت کمزور ہورہی ہے، یہ لوگ بھارتی لابی سے ملے ہوئے ہیں اور کاروباری مفاد دیکھ کر سوچتے ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، لاقانونیت کی وجہ سے معاشی زبوں حالی ہے، صرف روڈ بنانے سے کچھ نہیں ہوتا۔آصف زرداری نے سینیٹ میں انتخابی اصلاحات کی شق منظور کرانے میں (ن) لیگ کا ساتھ دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختون خوا میں کوئی ترقی نظر نہیں آتی۔ عمران خان کے سیاسی مستقبل سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کو کرکٹ ٹیم کا کوچ بنتے دیکھ رہا ہوں۔
نواز شریف کے بعد زرداری ،نیب نے اہم قدم اُٹھا لیا
لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کو اثاثہ جات کیس میں بری کرنے کافیصلہ لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کواثاثہ جات کیس میں بری کرنے کا فیصلہ لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کردیا گیا۔ جسٹس طارق عباسی اورجسٹس حبیب اللہ عامرپرمشتمل بنچ 11 ستمبرکو اپیل کی سماعت کرے گا۔نیب نے اپیل میں موقف اختیارکیا کہ اثاثہ جات ریفرنس میں ہمارے ٹھوس دلائل کو عدالت نےغیر قانونی طور پررد کیا اور درخواست میں استدعا کی گئی کہ بریت کو ختم کرکے نیب قانون کے مطابق سزادی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو 16 سال بعد غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بری کردیا تھا۔