ممبئی: اداکارہ زرین خان بہت جلد بھارتی ٹی وی کے نئے ہارر شو میں نظرآئیں گی۔ 2010 میں فلم ویر کے ذریعے انڈسٹری میں انٹری دینے والی اداکارہ کو بالی ووڈ میں متعارف کروانے کا سہرا سلمان خان کے سر جاتا ہے تاہم فلم ویر باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ زرین خان کو انکے زیادہ وزن کے باعث بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ فلمسازان کے وزن کے باعث انہیں فلموں میں کاسٹ کرنے سے کترانے لگے اور کہا جانے لگا کہ زرین کا کیریئر ختم ہو چکا ہے۔ فلموں میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے انہوں نے ٹی وی پرکام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Tag Archives: zareen-khan
میری بولڈنیس کے پیچھے میری والدہ کا ہاتھ ہے ، زرین خان کا انکشاف
ممبئی (خصوصی رپورٹ)فلم ویر میں اپنی سادگی سے ناظرین کو دیوانہ بنانے والی اداکارہ زرین خان اب فلموں میں بولڈ اداکاری کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ اب ان پر فلموں کی بارش ہو رہی ہے ۔ ایک دم بولڈ اداکاری کی طرف آنے کے حوالے سے زرین خان کا کہنا ہے کہ میری بولڈنیس کے پیچھے میری والدہ کا ہاتھ ہے ۔ فلم ہیٹ سٹوری 3 کرتے وقت بہت زیادہ الجھن کا شکار تھی مگر والدہ سے بات کرنے کے بعد میں پراعتماد ہو گئی۔