امریکہ (ویب ڈیسک)امریکی مسلمان خاتون اولمپیئن ابتہاج محمد نے دنیا بھر سے مکہ پہنچے والے عازمین کے ساتھ حج کا فریضہ ادا کیا۔32 سالہ ابتہاج محمد کا کہنا تھا کہ حج کرنا ان کی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ تھا۔کھیلوں میں نقاب پہن کر حصہ لینے والی پہلی امریکی کھلاڑی نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اس یادگار لمحے کی تصویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’الفاظ میرے ان جذبات کو بیان نہیں کرسکتے جو اس وقت میرے دل میں موجود ہیں۔‘وہ مزید کہتی ہیں کہ ’مجھے مکہ میں وقت گزارنے کا موقع ملا، یہ میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا‘۔خیال رہے کہ ابتہاج محمد تلوار بازی کے کھیل میں امریکا کی طرف سے 2016 کے اولمپکس میں حصہ لینے والی پہلی پہلی مسلم خاتون ہیں۔امریکا میں ابتہاج محمد کو حجاب پہن کر اولمپکس میں حصہ لینے پر کافی شہرت ملی تھی۔2016 کے اولمپکس میں انہوں نے اپنے ملک کے لیے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔یاد رہے کہ 2017 میں بار بی ڈول کی امریکی کمپنی نے تاریخ میں پہلی بار اپنی باحجاب بار بی ڈول کو متعارف کراتے ہوئے اس کے ذریعے امریکا کی پہلی شمشیر باز مسلم خاتون کھلاڑی ابتہاج محمد کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔خیال رہے کہ کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ ریو اولمپکس 2016 برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہوا تھا۔مقابلوں میں امریکا پہلے، برطانیہ دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر آیا۔ایونٹ کے آخری روز اولمپکس کا پرچم جاپان کے حوالے کر دیا گیا تھا، جو 2020 اولمپکس کی میزبانی کرے گا۔