تازہ تر ین

روس کے صدر کا 24 سال بعد شمالی کوریا کا دورہ

پیونگ یونگ: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن شمالی کوریا کے دورے پر پہنچ گئے۔

روسی میڈیا کے مطابق روس کے صدر کا 24 سال بعد شمالی کوریا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ صدر پوٹن کا شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ پہنچنے پر سربراہ کم جونگ ان نے استقبال کیا۔ روسی صدر کو سلامی بھی پیش کی گئی۔

صدر پوٹن شمالی کوریا کے ساتھ سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے کریں گے جبکہ مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔ روسی صدر کے وفد میں نئے وزیر دفاع آندرے بیلوسوف، وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اور ڈپٹی پرائم منسٹر الیگزینڈرنوواک بھی شامل ہیں۔ امریکا کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ روس نے صدر پوٹن کے دورے کو دوستانہ دورہ قرار دیا ہے۔

صدر پوٹن کا شمالی کوریا کے دورے کے بعد ویتنام کے دورے کا امکان ہے جہاں مخلتف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain