تازہ تر ین

ثانیہ مرزا سے شادی کی افواہوں کو محمد شامی کے والد نے بکواس،قرار دیدیا

ممبئی: بھارتی میڈیا پر یہ خبر گرم ہے کہ شعیب ملک کی سابق اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھارتی باؤلر محمد شامی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ رہی ہیں۔

رواں برس کے آغاز میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کا 14 سالہ سفر کرکٹر کی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ دوسری شادی پر تمام ہوگیا تھا اور ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ہمراہ والدین کے گھر چلی گئی تھیں۔

ثانیہ مرزا نے شکوے شکایات کے بجائے شعیب ملک کو دوسری شادی پر مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا اور اپنے بریک اپ کے حوالے سے کوئی بات میڈیا پر نہیں کی تھی۔

اس دوران کئی افواہیں زیر گردش ہوئیں اور خود ہی دم توڑ گئیں لیکن بھارتی میڈیا میں ثانیہ مرزا کی باؤلر محمد شامی کے ساتھ شادی کی خبریں پھیلنے لگیں۔

محمد شامی کی بھی پہلی شادی ناکام ثابت ہوئی تھی اور وہ مسلمان بھی ہیں۔ اس لیے ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی خبروں پر اکثر کو یقین بھی ہونے لگا۔ دونوں جانب سے خاموشی نے بھی خبر کو تقویت دی۔

تاہم اب ثانیہ مرزا کے والد نے اپنی بیٹی کی محمد شامی کے ساتھ دوسری شادی کی افواہوں کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی ہے۔

ثانیہ مرزا کے والد نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی اپنے بیٹے کے ساتھ بہت خوش ہے اور وہ دونوں زیادہ تر وقت ایک ساتھ گزارتے ہیں۔ اگر ثانیہ نے اپنی زندگی کا کوئی بھی فیصلہ لیا تو اس سے میڈیا کو ہم خود آگاہ کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain