تازہ تر ین

ٹی20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے امریکا کو 9 وکٹ سے ہرادیا

برج ٹاؤن: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو 9 وکٹ کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر امریکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

امریکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 128 رنز بناکر 20 ویں اوور میں آل آؤٹ ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف دیا۔

اینڈریز گوس نے 29 رنز، نتیش کمار 20، ملند کمار 19 اور شیڈلی وین شاک وک نے 18 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے راسٹن چیز اور آندرے رسل نے 3،3 اور الزاری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیز نے ہدف 11 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا اور صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 129 رنز بناکر کامیابی حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس 14 گیندوں پر 15رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شائی ہوپ 82 اور نکولس پورن 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain