تازہ تر ین

سندھ ہائیکورٹ: گریڈ ایک سے 15 پر بھرتیوں پر حکم امتناع میں مزید توسیع

  کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں گریڈ ایک سے 15 پر بھرتیوں کے خلاف درخواستوں پر جاری حکم امتناع میں توسیع کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں صوبے میں گریڈ ایک سے 15 پر بھرتیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی اور عدالت نے بھرتیوں کے خلاف جاری حکم امتناع میں توسیع کر دی۔

درخواست گزار متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی گئی، جس پر عدالت نے سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ عدالت نے ایم کیو ایم کی درخواست پر گریڈ ایک سے 15 تک بھرتیوں پر حکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain