تازہ تر ین

‘عیدِ قرباں’پر کونسی 6 اداکاراؤں کے ساڑھی لُک رہے ‘سپر ہٹ’؟

عید پر ہر نوجوان لڑکی کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ اس کا عید لُک سب سے زیادہ دلکش ہو اور وہ جہاں بھی جائے تعریف کے ٹوکرے سمیٹے بغیر گھر واپس نہ لوٹے۔

اگرچہ لڑکیاں تعریف سن کر شرماتی ہیں یا پھر اکثر تعریف کو کس طرح قبول کریں یہ سمجھ نہیں پاتیں لیکن تعریف سن کر ان کے دل میں خوشی کی لہرضرور دوڑ جاتی ہے۔

یہی کوشش شوبز ستاروں کی بھی ہوتی ہے اور پاکستانی حسینائیں میٹھی عید اور عیدِ قرباں دونوں پر اپنے تین دن کے لُکس کی بھرپور تیاری کرتی ہیں اور اپنی دلکش تصاویر سے سوشل میڈیا پر بھی رونق لگادیتی ہیں۔

فنکار جوڑیوں نے عید کو مزید رنگین بنا دیا

گزشتہ چند سالوں سے عید پر سیلیبریٹیز عید کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے آرہے ہیں جہاں انکے مداح محبت کی برسات کرتے ہوئے مختلف تبصرے  کرتے نظر آتے ہیں۔

رواں سال بھی پاکستانی شوبز کی حسیناؤں نے یہ روایت برقرار رکھی اور سوشل میڈیا پر اپنی دلکش تصاویر جاری کیں لیکن اس مرتبہ اداکاراؤں کی ایک بڑی تعداد ساڑھی پہنی نظر آئی جن پر سب ہی دل ہار بیٹھے۔

آئیے ان 6 پاکستانی فنکاراؤں کے عید لُکس دیکھتے ہیں جن کو مداحوں کی جانب سے سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔

1۔ ہانیہ عامر:

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اس فہرست میں نمایاں نام ہانیہ عامر کا ہے جنہوں نے سفید و آسمانی پرنٹڈ ساڑھی میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرے اور مداحوں کی سچ میں عید کروادی۔

اداکارہ نے عید کی مناسبت سے کلاتھنگ برانڈ ’دی ساڑھی گرل‘ کی تیار کردہ ساڑھی زیب تن کی اور کاظمی جویلز کی جیولری سے اپنی لُک کو مزید شاندار بنایا۔

2۔ عائزہ خان:

اسکرین گریب
اسکرین گریب

فہرست میں دوسرے نمبر پر عائزہ خان ہیں جو ہانیہ عامر کی ہی طرح ساڑھی پہنی نظر آئیں تاہم وہ عید کے موقع پر اپنے دونوں بچوں کے ساتھ ٹوئننگ کرتی بھی دکھیں جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

عائزہ خان کی فیملی فوٹوز نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی اور مداح اس خوبصورت فیملی کی تعریف کے پُل باندھتے نظر آئے۔

3۔ نمرہ خان:

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ساڑھی میں نمرہ خان بھی دلکش پوز دیتی نظر آئیں جنہوں نے بنارسی ساڑھی کا انتخاب کیا اور مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

نمرہ خان سرخ و سنہری دلکش ساڑھی زیب تن کی اور اپنے لُک کو چار چاند لگاتے ہوئے بیچ کی مانگ پر جوڑا باندھا اور گلے میں حسین چوکر پہنا۔

4۔ مدیحہ امام:

اسکرین گریب
اسکرین گریب

مدیحہ امام بھی عید لُک گیم کا لیول بڑھاتے ہوئےگرے اور سفید پرنٹ والی ساڑھی پہنی نظر آئیں جس کے بارڈر پر  بلو سلک پٹی دیکھی جاسکتی تھی۔

مدیحہ امام نے اپنے لُک کو دلکش اور سادہ رکھتے ہوئے کانوں میں ایسفر جیولز کے حسین بندے پہنے۔

5۔حرا مانی:

اسکرین گریب
اسکرین گریب

حرا مانی نے عیدِ قرباں پر ایک نہیں بلکہ دو مختلف ساڑھیاں پہنیں اور سوشل میڈیا پر اپنے دلکش لکس سے حسن کے جلوے بکھیرے۔

حرا مانی نے آسمانی ساڑھی پہنی اور کاسنی ساڑھی بھی پہنی نظر آئیں جو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی گئیں۔

6۔ماہم عامر:

اسکرین گریب
اسکرین گریب

جہاں تمام حسینائیں ساڑھی میں قاتلانہ ادائیں دیتی دکھیں وہیں ماہم عامر بھی حسین ساڑھی میں نظر آئیں۔

ماہم عامر نے موسمِ گرما کی مناسبت سے سفید ساڑھی پہنی جس پر نیلا پرنٹ ساڑھی اور ماہم عامر کی دلکشی میں اضافہ کرتا نظر آیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain