تازہ تر ین

پاکستان کا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بھارتی ویب سیریز ’گلک‘ میں پیش گوئی وائرل

سوشل میڈیا پر ان دنوں بھارتی ویب سیریز ’گلک‘ وائرل ہے، جس میں ایک مڈل کلاس فیملی اور اس کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے، تاہم اسی فلم میں پاکستان کے وزیر اعظم سے متعلق بھی کچھ ایسا بتایا گیا ہے جو ک سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ رہا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ویب سیریز ’گلک‘ میں پاکستان کے اگلے وزیر اعظم سے متعلق پیش گوئی کی گئی ہے۔

اگرچہ یہ پیش گوئی سیزن 2 میں کی گئی ہے، جس میں کردار سنتوش مشرا پڑوسن بٹو کی ممی سے بات چیت کر رہے تھے۔ یہ کلپ ویب سیریز کے سیزن 2 کا ہے جو کہ 2021 میں ریلیز ہوا تھا تاہم اس کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اسی دوران سنتوش کمار نے بٹو کی ممی کی تصحیح کی اور کہا پہلی بات تو یہ ہے شاہد آفریدی پاکستان سے ہے، دوسرے اب وہ بلے بازی نہیں کرتا ہے، جس پر بٹو کی ممی نے کہا کہ تو اب وہ کیا کرتا ہے؟

اس پر کہا کہ وہ اب سیاست کرتا ہے، اگلا وزیراعظم بھی بننے جا رہا ہے، جس پر بٹو کی ممی نے کہا کہ اچھا تو جو بیٹنگت کرتا ہے وہ وزیر اعظم بنتا ہے!اس پرسنتوش کمار نے ہامی بھرتے ہوئے کہا جی ہاں۔

اگلے ہی لمحے بٹو کی ممی نے کہا کہ پھر تو ہمارے وزیر اعظم نے بھی بلے بازی کی ہوگی؟ جس پر سنتوش کمار نے کہ نہیں ہمارے وزیر اعظم فیلڈنگ کراتے تھے۔

اسی سیریز میں شاہد آفریدی سے متعلق بھی چرچہ کیا گیا تھا، دوسری جانب ویب سیریز ’گلک‘ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ رہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس سیریز کے 3 سیزنز آ چکے ہیں جبکہ حال میں سیریز کا چوتھا سیزن بھی ریلیز ہوا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain