تازہ تر ین

شاہ رخ خان اور سہانا خان کی کرکٹ کھیلتے تصویر وائرل

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سہانا خان اور فیملی کیساتھ لندن میں کرکٹ کھیلتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکار شاہ رخ خان ان دنوں لندن میں  سہانا خان کیساتھ اپنی پہلی فلم ’کنگ’ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ لیکن اس شوٹنگ سے قبل اداکار کا اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سہانا خان باغ  میں بلا تھامے کھڑی ہیں جبکہ کنگ خان بھی اس میچ میں اہم کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ اسی کے ساتھ اس  فریم میں گوری خان کی والدہ سویتاکو بینچ پر بیٹھا ہوا بھی دکھایا گیا ہے۔

دوسری جانب سہانا خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے لندن کے خوشگوار ماحول سے مداحوں کو آغاہ کیا تھا۔

ہری بھرے باغ میں ویسٹرن لباس پہنے اداکارہ سہانا خان نے آنکھوں پر چشمہ لگارکھا تھا جبکہ ان کے بالوں میں پھول بھی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تھا۔

شاہ رخ خان کا فیملی کے ساتھ وقت گزارنا اور مصروف ترین شیڈول کے باوجود مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینا سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو خوب بھاگیا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور سہانا خان کی فلم ’کنگ’  کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور سدھارتھ آنند نے پروڈیوس کیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain