تازہ تر ین

لاہور ریلوے اسٹیشن میں ایئرکنڈیشنڈ واش روم عوام کیلئے کھول دیے گئے

لاہور: پاکستان ریلوے نے لاہور اسٹیشن میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری میں مختلف سہولیات سے آراستہ ائیر کنڈیشنڈ واش رومز عوام کے لیے کھول دیے۔

لاہور ریلوے اسٹیشن میں عوام کے لیے کھول دیے گئے ایگزیکٹو واش رومز صاف ستھرے اور جدید سہولیات سے آراستہ ہیں، واش رومز میں سینیٹائزر اور ہاتھ سُکھانے والی مشین بھی ہے۔

ایئرکنڈیشنڈ واش رومز میں سردیوں میں پانی گرم رکھنے کے لیے گیزر لگائے گئے ہیں، بچوں کے ڈائپر تبدیل کرنے کے لیے اسٹینڈ بھی رکھا گیا ہے اور واش رومز میں صفائی کا عملہ ہر وقت موجود ہوگا۔

لاہور ریلوے اسٹیشن میں بنائے گئے جدید سہولیات سے آراستہ واش رومز میں مرد و خواتین کے لیے الگ الگ انتظام کیا گیا ہے، سیٹ اور کموڈ کا آپشن بھی موجود ہے، مسافروں کی سہولت کے لیے واش رومز اسٹیشن کے دونوں اطراف بنائے گئے ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ اگلے تین ماہ میں ملک بھر کے 13 مزید اسٹیشنوں میں ایگزیکٹو واش رومز اوپن کر دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ واش رومز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائے گئے ہیں اور استعمال کی یکساں فیس 50 روپے رکھی گئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain