تازہ تر ین

کراچی میں بارش فٹنس کیمپ میں شریک کرکٹرز کیلئے ابر رحمت بن گئی

کراچی: کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہونے پر پی سی بی کے پری سیزن فٹنس و فیلڈنگ کیمپ میں شریک کرکٹرزنے سکون کا سانس لیا۔

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے کیمپ کمانڈنٹ محمد مسرور کی زیر نگرانی حنیف محمد ریجنل ہائی پر فارمنس سینٹر پر جاری کیمپ کے شرکا گرم موسم کی وجہ سے سخت پریشانی سے دو چار تھے۔

جمعرات کو ہونے والی بارش کھلاڑیوں کے لیے رحمت بن گئی، تیز ہوائیں چلنے سے موسم میں بہتری آنے پر کرکٹرز کی تربیت میں بھی تیزی آگئی اور انہوں نے بھرپور ٹریننگ کی۔

ان میں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد، سعود شکیل، امام الحق،عبداللہ شفیق، عثمان قادر، شاہ نواز دھانی، زاہد محمود اور محمد حارث و دیگر شامل تھے۔

کیمپ کے ابتدائی دو روز کرکٹرز سخت گرمی کے سبب بری طرح نڈھال نظر آئے تھے جبکہ درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ جانے کے سبب گرمی کی حدت کھلاڑیوں اور منتظمین کے لیے پریشان کن رہی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain