تازہ تر ین

ایکنک اجلاس میں سندھ کیلیے مختلف منصوبوں کی منظوری

کراچی: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں سندھ کے لیے مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سندھ سے وزیر آبپاشی جام خان شورو اور دیگر صوبوں کے وزرا نے شرکت کی۔

وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا کہ اجلاس میں کراچی کے فور، کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی فیز 2 کے 167 بلین کے منصوبے کی منظوری دی گئی، ایکنک اجلاس میں کلک پروجیکٹ کی بجٹ 30 بلین سے بڑھا کر 60 بلین کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

جام خان شورو نے کہا کہ وفاق نے سندھ کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کی بجٹ 160 بلین سے بڑھا کر 296 بلین کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سندھ میں سیلاب اور بارش سے 21 لاکھ گھر متاثر ہوئے تھے، وفاق نے 1 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیے تھے۔ سندھ حکومت کو 7 لاکھ گھروں کے پیسے مل گئے، باقی گھروں کے لیے ایشین بینک سے معاہدہ ہے وہ رقم بھی جلد جاری ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain