تازہ تر ین

ٹیم میں سرجری کے بیان پر محمد رضوان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ٹیم میں سرجری کے بیان پر ردعمل دیدیا۔

عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا کہ ناکامی پر یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ بالنگ، بیٹنگ یا فیلڈنگ میں کمی تھی ہر ورلڈکپ اور ٹورنامنٹ کے بعد ٹیم کا جائزہ لیا جاتا ہے اور پھر جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو آپریشن بھی ہوتا ہے ٹیم میں سرجری کی باتیں نئی نہیں، ریویو کے بعد بہتری کیلئے فیصلے بھی ہوتے ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ قوم مایوس ہے اور جن کو امیدیں ہوتی ہیں انھیں درد بھی بہت ہوتا لیکن واپسی پر ہم نے دیکھا کہ قوم ہم سے پیار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی کھلاڑی بنگلادیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاری کررہے ہیں، کراچی میں کیمپ چلا رہا ہے جب ٹیم ہارتی ہے تو ایک وجہ نہیں ہوتی ٹورنامنٹ سے باہر ہونا بہت سی کمزوریاں ہوتی ہیں ہم پر جو تنقید ہورہی ہے، ہم اس کے حقدار ہیں، ہم یہ نہیں کہتے سارے غلط کہہ رہے ہیں۔

کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کپتان ہیں آگے کا علم نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain