Tag Archives: 1487186962914

تحریک طالبان کے سربراہ اور 76 دہشتگردوں کی فہرست جاری …. پاک فوج کا افغان حکومت سے سخت مطالبہ

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) افغان سفارتخانے کے اعلیٰ حکام کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) طلب کرکے افغانستان میں چھپے ‘انتہائی مطلوب’ 76 دہشت گردوں کی فہرست حوالے کردی گئی۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ افغان سفارت خانے کے حکام کو جی ایچ کیو طلب کرکے انھیں 76 دہشت گردوں کی فہرست دی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ یا تو ان دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے یا پھر انھیں پاکستان کے حوالے کردیا جائے۔ ان دہشتگر دو ں میں کا لعد م تحر یک طا لبا ن پا کستا ن کے سر برا ہ ملا فضل اللہ او ر عمر خرا سا نی کے نا م شا مل ہیں ، پا کستا ن میں ہو نے والے دہشتگردانہ حملو ں کے تا نے با نے انہی ہی دہشتگر دو ں سے ملتے ہیں جو پڑو سی ملک میں چھپ کر بیٹھے ہیں ۔ بیا ن میں کہا گیا ہے کہ یہ دہشتگر د افغا نستا ن میں بیٹھ کر پا کستا ن میں خو ن کی ہو لی کھیل رہے ہیں جو کہ اب ہر گز بر دا شت نہیں کیا جا ئے گا ،ترجمان آئی ایس پی آر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دو روز قبل بھی پاکستانی وزارت برائے خارجہ امور کے ایک عہدے دار نے اسلام آباد میں تعینات افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن سید عبدالناصر یوسفی سے ملاقات میں افغانستان میں سرگرم تنظیموں کی جانب سے پاکستان پر حملوں کا معاملہ اٹھایا تھا۔وزارت برائے خارجہ امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ و یورپین کمیشن (یو این اینڈ ای سی) کی ایڈیشنل سیکریٹری تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کی کارروائیوں پر تشویش ہے جو کہ افغانستان میں موجود اپنی پناہ گاہوں سے آپریٹ کررہی ہے۔گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی خبردار کیا تھا کہ دہشت گرد ایک بار پھر افغانستان میں منظم ہورہے ہیں اور وہاں سے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ رواں ہفتے پاکستان کے مختلف شہروں میں دھماکے ہوچکے ہیں۔ ادھرسرکاری ٹی وی کے مطابق طورخم کے بعد چمن کے مقام پر بھی افغان سرحد بند کر دی گئی ہے اور سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے کو گولی مار دینے کا حکم دیا گیا ہے۔پاکستان میں گذشتہ چند دنوں کے دوران شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ان میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ان حملوں میں سے بیشتر کی ذمہ داری کالعدم تحریکِ طالبان سے علیحدہ ہونے والے دھڑے جماعت الاحرار کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔پاکستانی سول اور فوجی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائیاں افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں میں چھپے شدت پسندوں نے کی ہیں۔

جنگلوں میں آگ لگنے سے بڑا کرکٹ میچ خطرے میں

کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک )کرائسٹ چرچ کے جنگلوں میں لگی آگ نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان شیڈول دوسرے ون ڈے کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔نیوزی لینڈ اور جنوی افریقا کے درمیان شیڈول دوسرا ایک روزہ میچ کرائسٹ چرچ میں ہونا تھا لیکن قریبی علاقے پورٹ ہلزپر لگی آگ شہر کے قریب پہنچ چکی ہے۔ یہ آگ پیر کو شروع ہوئی تھی جس کی لپیٹ میں اب تک کئی گھر آچکے ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے اگرچہ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا مگر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، حالات بہتر نہ ہونے پر یہ میچ بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔