Tag Archives: younis-khan

جمیکا ٹیسٹ:پاکستان کے4وکٹوں پر201رنز یونس خان نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

کنگسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنا لئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 85رنز درکار ہیں اور اس کی 6وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 286رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے محمدعامر نے مخالف ٹیم کے 6کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ میزبان جیسن ہولڈر نے ناقابل شکست 57رنز بنائے۔ ادھر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز مکمل کر لئے۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پہلے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں حاصل کیا۔ یہ یونس خان کے کیریئر کا 116واں ٹیسٹ میچ ہے۔ انہیں یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے 23رنز کی ضرورت تھی۔ 29نومبر 1977ءکو پیدا ہونے والے یونس خان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز سری لنکا کے خلاف 2000ءمیں راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ سے کیا۔ انہیں اپنے پہلے ٹیسٹ میں ہی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ وہ اب تک 52.39سے زائد کی اوسط سے رنز بنا چکے ہیں۔ یونس خان کو پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا کپتان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
یونس خان

یونس خان کی تردید سامنے آگئی

جمیکا(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔یونس خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھ سے کیا سوال پوچھا گیا، میں نے اس کا کیا جواب دیا اور عوام تک میرا کیا موقف پہنچا اس کی تفصیل میں نہیں جاو¿ں گا لیکن اگر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی ہر اننگز میں سنچری بھی بناو¿ں تو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس نہیں لوں گا۔قومی ٹیم کے بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جتنی بھی کرکٹ کھیلی پاکستان کے لئے کھیلی ہے پڑوسی ملک بھارت کے لئے نہیں، اس لئے میرے کردار پر کسی قسم کا شک مت کیا جائے۔

 

https://www.facebook.com/313YK/videos/1422809747741828/

 

یونس خان نے ریٹارمنٹ واپس لینے کا عندیہ دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کو ضرورت پڑنے اور درخواست کرنے کی صورت میں ریٹائرمنٹ واپس لینے کو تیار ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا ڈاٹ کام کو ایک انٹرویو میں یونس خان کا کہنا تھا کہ ‘میں مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں لیکن میرے خیال میں ریٹائر ہونے کا بہتر وقت وہی ہے جب لوگ آپ کو مزید کھیلتا دیکھنا چاہتے ہوں نہ کہ وہ سمجھ رہے ہوں کہ آپ کو جانا چاہیے’۔سابق کپتان نے کہا کہ ‘میرے خیال میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا یہ ایک اچھا وقت ہے’۔خیال رہے کہ یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے روانگی سے قبل کراچی میں باقاعدہ طور پر رواں سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔

کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ،یونس خان کیلئے شاندار خطاب ”یونیک خان“

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ ملکی کرکٹ، ٹیم کیلئے سچائی، دیانت اور بے لوث کھیل پر میرے نزدیک یونس خان کو یونیک خان کا نام دینا چاہیے۔ یونس خان نوجوان کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں سابق فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ یونس خان کی ملکی کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، یونس خان نے ہمیشہ شاندار کھیل پیش کر کے انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا اور ہم سب کو ان کے کارناموں پر فخر ہے۔انہوں نے یونس خان کی عظمت کو سلام پیش کیا اور کہا کہ عظیم بلے باز کو ایک بے لوث شخصیت اور اچھے اخلاق پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان نوجوان کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں انہیں چاہیے کہ وہ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اچھا کھیل پیش کر کے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کریں۔

یونس خان آخری”سٹاپ“پر جشن منانے کیلئے تیار

کنگسٹن(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر اور ریکارڈ ساز بیٹسمین یونس خان اپنی آخری ٹیسٹ سیریز کو یادگار بنانے کیلئے تیار ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی کامیابی کے ساتھ اپنے دس ہزار رنز مکمل کر کے منفرد انداز سے جشن منائیں گے۔ جونیئر کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل بننے کی خواہش کا اظہار کرنے والے قومی بیٹسمین نے واضح کیا کہ وہ اپنی آخری سیریز میں کچھ منفرد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کایونی ویژن نیوز سے کہنا تھا کہ وہ نئے کھلاڑیوں کیلئے ایک ایسی مثال بننا چاہتے ہیں جسے دیکھ کر وہ اپنے کیریئر کے اہم اہداف کا تعین کر سکیں۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زائد ٹیسٹ رنز،سنچریوں اور کیچز کے مالک یونس خان کا کہنا ہے وہ جاتے ہوئے اپنا سر فخر سے بلند دیکھنا چاہتے ہیں۔

یونس خان کا جھگڑا ….اہم وجہ سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک)دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ممکنہ ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں کے مابین پریکٹس میچ کے دوران قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان امپائر سے الجھ پڑے۔ ذرائع کے مطابق پریکٹس میچ میں یونس خان کی امپائر راشد ریاض کے ساتھ اس وقت جھڑپ ہوئی جب انہوں نے یونس کے خلاف فیصلہ دیا، سابق کپتان نے اس فیصلے پر شدید احتجاج کیا اور ان کی امپائر سے تلخ کلامی بھی ہوئی جس دوران انہوں نے راشد ریاض کو کو گراﺅنڈ سے باہر جا کر ری پلے دیکھنے کا حکم دیا۔حالا ت خراب ہوتے دیکھ کر لیگ سپنر یاسر شاہ نے یونس خان اور راشد ریا ض کے درمیان بیچ بچاﺅ کرایا،اس موقع پر سابق کپتان کا غصہ دیکھ کر جونیئر کھلاڑی بھی حیران و پریشان نظر آرہے تھے۔

یونس خان کی برازیلین فٹبال کوچ رومیلڈو سانیچز سے ملاقات

کراچی(ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹر یونس خان بھی فٹبال کے پرستار نکلے۔ برازیلین کوچ رومیلڈو نے لیاری سٹیڈیم میں بچوں کی ٹریننگ کا آغاز کیا تو خان آف مردان بھی ان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔ برازیلین فٹبال کوچ رومیلڈو سانیچز سے ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے لیاری سٹیڈیم میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے بعد فٹبال ان کی محبت ہے۔قومی ٹیسٹ کرکٹر یونس خان بھی فٹبال کے پرستار نکلے۔ برازیلین کوچ رومیلڈو نے لیاری سٹیڈیم میں بچوں کی ٹریننگ کا آغاز کیا تو خان آف مردان بھی ان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔فٹبال کوچ اور قومی کرکٹر کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔ یونس نے کہا آپ یہاں بچوں کو فٹبال سکھائیں اور وہ برازیل میں کرکٹ سکھائیں گے۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے بعد فٹبال ان کا پسندیدہ کھیل ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی کوشش ہو گی کہ دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کریں۔برازیلین کوچ نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کا ٹیلنٹ موجود ہے، ضرورت صرف ٹیلنٹ کو نکھارنے اور حکومتی سرپرستی کی ہے۔

سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان نے 8 وکٹ پر 271 رنز بنا لئے، فالو آن کا خطرہ برقرار

سڈنی(ویب ڈیسک)تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے ہیں جب کہ قومی ٹیم فالو آن سے بچنے کے لئے مزید 67 رنز درکار ہیں۔سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز تیز بارش کے سبب پہلے سیشن میں ایک بھی اوور نہ کروایا جاسکا، کھانے کا وقفہ ختم ہونے کے بعد پاکستان نے 2وکٹ پر 126رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، یونس خان اور اظہر علی محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کا ٹوٹل 152 تک پہنچایا تھا کہ دونوں بیٹسمینوں میں غلط فہمی کے سبب تیسری وکٹ کیلیے 146رنز کی اہم شراکت کا خاتمہ ہوگیا، مچل سٹارک کے شاندار تھرو پر اظہر علی 71 پر رن آو¿ٹ ہوگئے، اعتماد سے عاری مہمان کپتان مصباح الحق نے 18 رنز بنانے کے بعد ناتھن لیون کو مڈوکٹ پر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں متبادل فیلڈر جیکسن برڈ کو کیچ تھمادیا، اس وقت پاکستان کا مجموعہ 178 تھا۔اسد شفیق صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، اسٹیو اوکیفے کی گیند پیٹر ہیڈز کومب کے گلوز سے پھسلی تو پہلی سلپ میں موجود اسٹیون اسمتھ نے ڈائیو لگاکر قابوکرلی، اگلے ہی اوور میں یونس خان نے اپنی سنچری 208 گیندوں پر مکمل کرلی، اسی اوور میں پاکستان کے 200 رنز بھی مکمل ہوئے، کینگروز نے نئی گیند لی تو مشکلات کا شکار نظر آنے والے نئے بیٹسمین سرفراز احمد نے گلی میں موجود جیکسن برڈ کو آسان کیچ دیدیا، انہیں 18 پر میدان بدر کرنے والے بولر مچل اسٹارک تھے، محمد عامر صرف4 رنز بناکر ناتھن لیون کا شکار بنے، مڈ آف پر ڈیوڈ وارنر نے کیچ لیا، وہاب ریاض نے 8 رنز پر ناتھن لیون کی آف اسپن سے دھوکا کھاتے ہوئے بولڈ ہوکر پویلین کی راہ لی، دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 8 وکٹ پر 271 رنز بنائے تھے۔یونس خان 136 اور یاسرشاہ 5 پر ناٹ آو¿ٹ ہیں، پہلی اننگز میں 267 کا خسارہ باقی اور فالوآن سے بچنے کیلئے اب بھی 67رنز درکار ہیں۔ ناتھن لیون 3، جوش ہیزل ووڈ 2، مچل سٹارک اور اسٹیواوکیفے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔