Tag Archives: zardari-bilawal

آصف زرداری نے جیالوں اہم پیغام دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جب میں صدر بناتھاتو اس وقت کچھ لوگ چاہتے تھے کہ میں وزیراعظم بنوں لیکن میں صدر پرویز مشرف کو گھر بھیجنے کیلئے بنا تھا۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہناتھا کہ میں پنجاب بھر کادورہ کروں گا اور اس دوران جیالوں کے گھروں میں جاکر ان کیساتھ کھا نا کھاوں گا،ہم عام انتخابات میں چاروں صوبوں سے کامیابی حاصل کریں گے اورجیالوں کے جذبے سے ن لیگ کو چت کردوں گا۔انہوں نے کہا کہ پنجا ب میں آرواز الیکشن نہیں ہونے دوں گاکارکن میری طاقت اور میں اپنے کارکنوں کی طاقت ہوں جبکہ بلاول کی جوانی اورمیرا تجربہ پارٹی کے جیت کے جذبے کو بڑھادے گا۔

بلاول ،زرداری میں پھڈا ….آئند ہ انتخابات بارے زرداری نے اہم فیصلہ سُنا دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے اگلے عام انتخابات کے لئے امیدواروں کو ٹکٹ دینے اور فیصلہ سازی کے عمل سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو الگ کر دیا۔ انتخابات میں پی پی پی نہیں پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین حصہ لے گی۔ آصف علی زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر کی حیثیت سے ممکنہ امیدواروں کو ٹکٹ دیں گے جس پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے بلاول نے نہ صرف اپنا اسلام آباد کو دورہ مختصر کر دیا ہے بلکہ وہ عام انتخاب کے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا مشاورتی اجلاس کئے بغیر ہی (آج) کراچی واپس چلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے دورے کے دوران اس بار بلاول بھٹو زرداری نے اپنی کسی قسم کی کوئی سیاسی مصروفیات بھی نہیں رکھیں اور صرف ایک تعلیمی ادارے کے کانووکیشن میں شرکت کی جبکہ پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ جس طرح پنجاب میں سابق صدر آصف علی زرداری ممکنہ ٹکٹ ہولڈرز سے مشاورتی اجلاس کر رہے ہیں اسی طرح بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کے ممکنہ ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق اگلے عام انتخابات میں بھی پی پی پی‘ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے نشان پر الیکشن لڑے گی جس کے لئے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری پارٹی کے ممکنہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کریں گے۔