Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور ہائیکورٹ:قید کی سزا کالعدم قرار’ بیوی قتل کا ملزم بری
    • یورپی یونین ‘ فضائی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں پر ماحولیاتی ٹیکس کا قانون منظور
    • چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے بنکاک پہنچنے پر سیو چلڈران تنظیم کے اراکین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • کوٹھیاںلگژری گاڑیاں 1600 ملازم فری بلدیاتی افسران شاہانہ زندگی گزارنے لگے
    • یورپی یونین فضائی الودگی پھلنے والہ کمپنیوں پر ماحولیاتی ٹیکس کا قانون منظور
    • لاہور ہائیکورٹ:قید کی سزا کالعدم قرار’ بیوی قتل کا ملزم بری
    • پی آئی اے میں کارکردگی کی بنیاد پر ملازمین کا جائزہ لینے کا فیصلہ، نئے سی ای او کا ملازمین کے نام پر پہلا باضابطہ پیغام جاری
    • میسجنگ ایپس پر شناخت چھپانے والوں کیلئے نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
    • چین میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے جدید روبوٹ پولیس اہلکار تعینات
    • اوباش ملزمان نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا
    • 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1480ٹریفک حادثات740افراد شدید زخمی
    • کراچی:آرٹس کونسل میں تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کے موقع پر لیاری کے فنکار لیوا رقص پیش کر رہے ہیں۔
    • کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار
    • فرانس کے قومی عجائب گھر سے چوری ہونے والے شاہی زیورات پچیس
    • جاپانی کمپنی نے نیند کے دوران خراٹے روکنے والا خودکار سمارٹ تکیہ متعارف کرا دیا
    • کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ اور بھارتی گٹکا ضبط
    • حیدر آباد:دریائے سندھ حسین آباد کے قریب کم پانی کا شکار۔
    • جاپانی انجینئرز نے سمندر کی لہروں سے بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے طاقتور زیرِ آب ٹربائن نصب کر دیا
    • ڈی ایس پی رینک کے سینئر پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
    • کینسر کے خلیات کی شناخت کرنے والا نیا خون کا ٹیسٹ تیار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    الحاق کے بعد آزادی چہ معنی دارد؟

    By Daily Khabrainجولائی 28, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لیفٹیننٹ جنرل(ر)نعیم خالد لودھی
    آج کل یہ بحث زوروں پر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر میں انتخابی مہم کے دوران یہ کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں استصواب رائے کے نتیجے میں اگر اس کا الحاق پاکستان کے ساتھ ہو جائے گا تو پھر ہم کشمیریوں کو اس بات کا حق دیں گے کہ آیا وہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہیں گے یا ایک آزاد ریاست کے طور پر جینا چاہیں گے۔ اس سے پہلے بھی وزیراعظم نے اس بات کا ذکر کیا تھا تو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی شق کا حوالہ دیا تھا۔ آیئے آج ہم دیکھتے ہیں کہ کیا اس بات کی گنجائش موجود بھی ہے یا نہیں۔ سب سے پہلے تو قارئین اپنے ذہن میں یہ بات رکھیں کہ کشمیری اپنی جدوجہد آزادی کے دوران تین نعرے لگا رہے ہیں۔ پہلا نعرہ یہ ہے۔
    -1 کشمیر بنے گا پاکستان
    -2 ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے
    -3 پاکستان سے رشتہ کیا لااِلٰہ اللہ
    اب اگر ان تینوں نعروں پر غور کریں تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ فی الحال کشمیر کے کسی بھی کونے سے کوئی ایسی توانا آواز نہیں ابھر رہی جو کشمیر کی پاکستان سے علیحدگی کی متقاضی ہو، اگر چند ایک آوازیں ابھری بھی ہیں تو ان کا اس اکثریت کے مقابلے پر کوئی مقام نہیں۔ اس بات کو یہاں چھوڑ دیں آیئے دیکھیں کہ برصغیر کی تقسیم کے وقت سلطنت برطانیہ نے جو حکم نامہ جاری کیا تھا جس کو انڈین انڈی پینڈنس ایکٹ 1947ء کہا جاتا ہے۔ اس میں یہ واضح طور پر درج ہے کہ ہندوستان اور پاکستان دو ملک ہوں گے اور جتنی بھی باقی ماندہ چھوٹی ریاستیں ہیں وہ ان دونوں میں سے کسی ایک کے ساتھ الحاق کریں گی، اس وقت لگ بھگ ساڑھے پانچ سو کے قریب چھوٹی اور بڑی ریاستیں تھیں ان میں سے زیادہ تر نے ہندوستان کے ساتھ الحاق کیا۔ اس وقت پنجاب کو تقسیم کیا گیا بنگال بھی تقسیم ہوا اور صوبہ سرحد میں ریفرنڈم کروایا گیا جس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ ہوا۔ تین بڑی ریاستیں جہاں مسئلہ کھڑا ہوا وہ تھیں حیدرآباد، جونا گڑھ اور کشمیر۔ برطانوی حکم نامے میں یہ بھی درج تھا کہ چھوٹی ریاستیں جب کسی ملک کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کریں گی تو دیکھا جائے گا اور جغرافیائی طور پر اور لوگوں کی منشا کے مطابق فیصلہ ہو گا۔ جونا گڑھ کے فرمانروا نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا لیکن اس پر ہندوستان نے زبردستی قبضہ کر لیا یہ کہہ کر کہ یہاں پر زیادہ آبادی ہندوؤں کی ہے۔ نظام آف حیدرآباد نے آزاد رہنے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن چونکہ اس کی گنجائش (Provision) نہیں تھی لہٰذا اس پر بھی ہندوستان نے قبضہ کر لیا تھا اور منطق وہی جوناگڑھ والی تھی کہ حیدرآباد میں بھی ہندو آبادی اکثریت رکھتی ہے جبکہ کشمیر کے سلسلے میں جہاں بہت بڑی اکثریت مسلمانوں کی تھی وہاں کا مہاراجہ بھی آزاد ریاست رکھنا چاہتا تھا لیکن بھارتی دباؤ میں نام نہاد الحاق کا اعلان کیا جس کے سچ ہونے کے بارے میں بھی شبہ ہے۔ گلگت بلتستان کے جوانوں نے مہاراجہ کے افسران پر قابو پا کر اپنی آزادی خود حاصل کر لی۔ کشمیریوں نے بھی انہیں دیکھ کر جدوجہد کا آغاز کر دیا اور کافی علاقہ جس میں مظفر آباد، کوٹلی، راولا کوٹ اور پونچھ تک کا علاقہ شامل ہے آزاد کروا لیا اور ابھی مجاہدین آگے بڑھ ہی رہے تھے کہ سیز فائر کا اعلان ہو گیا کیونکہ پنڈت جواہر لال نہرو بھاگم بھاگ اقوام متحدہ چلے گئے اور برطانوی اکابرین سے جنگ بندی کی بھیک مانگی۔ اس کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیر کے بارے میں کئی قراردادیں منظور کیں۔ ان میں سب سے اہم قرارداد نمبر47 جو کہ 1948 میں پاس ہوئی۔ اس کے مطابق کشمیری استصواب رائے کے تحت یہ فیصلہ کریں گے کہ انہوں نے ہندوستان کے ساتھ رہنا ہے یا پاکستان کے ساتھ۔یہاں بھی کسی تیسری آپشن کی بالکل بھی گنجائش نہیں ہے۔
    اب آ جایئے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی شق 247 کا جائزہ لیں۔ اس میں یہ کہا گیا ہے کہ جب کشمیری پاکستان کے ساتھ الحاق کریں گے تو ان کی مرضی کے مطابق یہ فیصلہ کر لیا جائے گا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کس قسم کے تعلقات چاہیں گے۔ اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ جب کشمیری پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کر دیں گے تو اس کے بعد وہ مکمل آزادی کیسے مانگ سکتے ہیں کیونکہ الحاق اور آزادی دو متضاد الفاظ ہیں۔ قانونی طور پر ہمارے آئین کی شق 247 کی روح یہ بنتی ہے کہ معاشی، سیاسی اور سماجی میدانوں میں وہ کسی قسم کے تعلقات پاکستان کے ساتھ رکھنا چاہیں گے۔ اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں بنتا کہ وہ پاکستان سے لاتعلقی اختیار کر لیں گے یا مکمل آزادی کا اعلان کر دیں گے لہٰذا جب بھی کوئی حکومتی نمائندہ کشمیر کی آزادی کے سلسلے میں کوئی بات کرے تو اس حساس موضوع کے بارے میں مکمل آگاہی کے بعد ہی بات کرے۔ ہماری نظر میں وزیراعظم نے یقینا اپنے تئیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بات کی لیکن شاید وہ اس کو بہت دور تک لے گئے۔ ایک بات بہت اہم ہے کہ جس استبداد اور ظلم سے مقبوضہ کشمیر کے عوام گزر رہے ہیں ان کی اس مصیبت کو کم کرنے کے لئے ہمیں فوری طور پر کچھ ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جو ان کو اس اذیت سے نکالیں اس سلسلے میں ہم عارضی طور پر کوئی بھی پوزیشن لے سکتے ہیں۔ شاید وزیراعظم کی منشا بھی یہی تھی لہٰذا اسے اسی تناظر میں دیکھا جائے کیونکہ اصل معاملہ تو استصواب رائے اور دونوں میں سے کسی ایک ملک کے ساتھ الحاق کا ہے۔ کشمیریوں نے اپنی رائے کا اظہار تو بارہا کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں۔ بھارت کے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو کالعدم قرار دینے کے بعد وہاں پر جو سیاسی طوفان کھڑا ہوا ہے اور ہر سیاسی جماعت کے کشمیری نے اس کی پرزور مخالفت کی ہے اس کے علاوہ جس طریقے سے آزاد کشمیر میں کئی بار آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہو چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک بار بھی اس طرخ کے آزادانہ، منصفانہ اور شفافیت پر مبنی انتخابات نہیں ہو سکے۔ لہٰذا اس کو نوشتہئ دیوار سمجھا جائے کہ کشمیریوں کی اکثریت پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتی ہے اور کسی دوسری قسم کی آزادی کی متمنی نہیں ہے۔
    (کالم نگار سابق کورکمانڈر اور وفاقی
    سیکرٹری دفاع رہے ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110ڈالر دیے جا رہے ہیں: صدر پی ایچ ایف

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.