Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس داخلوں کی سلیکشن لسٹ جاری
    • 9 مئی واقعات ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستیں، 21 نومبر کو ریکارڈ طلب
    • روس’ چین کے درمیان توانائی، تجارتی معاہدوں پر باضابطہ دستخط
    • برطانیہ کی افغانستان کیلئے 5 کروڑ پائونڈ امداد کا اعلان
    • انٹرمیڈیٹ ‘سیکنڈ اینول امتحان کنٹرولر امتحانات کے سرپرائز وزٹ’ 8 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑ لیے
    • لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ ، فارمی انڈے بھی مہنگے
    • بیوی اور بیٹی کو زندہ جلانے کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل پر وکیل کو تیاری کیلئے مہلت مل گئی
    • ایف آئی اے فارن فنڈنگ انکوائری کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت، وکیل کی بانی سے ملاقات کی استدعا مسترد
    • پیپلزپارٹی کو بتانا چاہئے ‘وہ پنجاب ‘ سندھ تقسیم پر کہاں کھڑی؟ ملک احمد خان
    • سردار ایاز صادق سے امریکن بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعلقات کووسعت دینے پر تبادلہ خیال
    • لاہور ہائیکورٹ:مجرم کو جیل قوانین کے مطابق سزا میں رعایت دینے کی درخواست پر سماعت’ وکیل کو بطور نظیر اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پیش کرنیکا حکم
    • چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے بنکاک پہنچنے پر سیو چلڈران تنظیم کے اراکین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میںعلماء کرام سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری
    • سمندر سندھ کی زیر زمین نگلنے لگا 6 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور
    • پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو کے پی حکومت بحال گورنر سے استعفی لے علامہ راجہ ناصر عباس
    • سنگاپور میں پاکستانی غزائی زرعی مصنوعات کو وسعت دینے کی بہت گنجائش وزیر خزانہ
    • اسلام آباد:محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفی نواز کھوکھر کی ملاقات کررہے ہیں۔
    • اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش سے تربیت کیلئے آئے سول ملازمین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • جنوبی ایشا کی تررقی کیلئے باہمی تعاون کا فروغ نا گریز ہے اسحاق ڈار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خشک ہوا سے ڈھیروں پانی نچوڑنے والا فوم

    By Khabrain Newsمارچ 4, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    آسٹن، ٹیکساس: (ویب ڈیسک) امریکی سائنسدانوں نے فوم جیسا ہلکا پھلکا مادّہ (ہائیڈروجل) ایجاد کرلیا ہے جو خشک ہوا سے بھی پانی نچوڑ سکتا ہے۔ ابتدائی تجربات میں اس ہائیڈروجل نے صرف 30 فیصد نمی والی ہوا سے ایک دن میں 5.87 لیٹر فی کلوگرام کی شرح سے پانی جذب کیا، جو بہت بڑی کامیابی ہے۔ بتاتے چلیں کہ ہائیڈروجل (hydrogel) کا استعمال کونٹیکٹ لینس، زخموں پر کی جانے والی خصوصی پٹیوں، بچوں کے ڈائپرز اور دوسری مہنگی مصنوعات میں کیا جارہا ہے۔ ایسے بیشتر مادّے ہوا سے آبی بخارات (نمی) جذب کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں لیکن وہ بہت محدود ہوتی ہے جس کی بناء پر انہیں ہوا سے پانی کی مناسب مقدار جذب کرنے میں بہت وقت لگ جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس، آسٹن کے سائنسدانوں نے اس مسئلے کا حل ’’زویٹرآیونک‘‘ پولیمر ہائیڈروجل کی صورت میں تلاش کیا ہے جو نہ صرف بہت کم نمی والی ہوا سے پانی (آبی بخارات) جذب کرسکتے ہیں بلکہ اس میں انہیں خاصا کم وقت لگتا ہے۔ زویٹرآیونک وہ سالمے (مالیکیولز) ہوتے ہیں جن کے ایک حصے میں مثبت چارج جبکہ دوسرے حصے میں منفی چارج والے ایٹم ہوتے ہیں۔ اسی خاصیت کی وجہ سے ان میں پانی جذب کرنے کی صلاحیت بھی زبردست ہوتی ہے۔ ویسے تو ’’ہائیگرو اسکوپک‘‘ قسم کے نمکیات میں بھی یہی خاصیت ہوتی ہے اور وہ بھی ہوا سے براہِ راست پانی جذب کرسکتے ہیں لیکن انہیں ہائیڈروجل کا حصہ بنانا بے حد مشکل رہا ہے۔ ہائیگرو اسکوپک نمک کو ہائیڈروجل میں جمع کرنے کےلیے ماہرین نے زویٹرآیونک پولیمرز (مالیکیولز کی لمبی لمبی زنجیریں) تیار کیں۔ اس پولیمر کی مدد سے ہائیڈروجل تیار کرتے دوران جب ہائیگرو اسکوپک نمک شامل کیا گیا تو وہ پختگی کے ساتھ ہائیڈروجل کا حصہ بن گیا۔ ابتدائی تجربات میں اس ’’زویٹرآیونک ہائیڈروجل‘‘ نے صرف 30 فیصد نمی والی ہوا سے ایک دن میں 5.87 لیٹر پانی جذب کیا جو اب تک اس نوعیت کے کسی بھی نظام کی سب سے زیادہ کارکردگی بھی ہے۔ اس ہائیڈروجل کی کارکردگی مزید بہتر کرنے کے بعد یہ نظام غریب، خشک، دور افتادہ اور پسماندہ مقامات پر پانی کے کم خرچ حصول میں استعمال کیا جاسکے گا اور دنیا میں کروڑوں لوگوں کےلیے فائدے کا باعث بنے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.