لاہور(این این آئی) خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کا74واں یوم پیدائش(آج) 24نومبر کو منایا جائے گااس سلسلے میں فیصل آباد سمیت مختلف شہروں کے ادبی حلقوں میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس میں مقررین پروین شاکر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ ان کے مداحوں کی جانب سے بھی مختلف تقریبات میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔پروین شاکر 24نومبر1952ء کو کراچی میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئیں جہاں پردے کی سختی سے پابندی کی جاتی تھی انہوں نے کراچی کے تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

