لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں ڈیوٹی پر نہ ہونے کے باوجود رشوت کیلئے شہری کو
روکنے والے دو ٹریفک وارڈنز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ،جسٹس عبہر گل خان نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست گزار وکیل کو حقائق کے مطابق درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کر دی ،پیر اجمل شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار کیولری گرائونڈ کے قریب فیملی کے ساتھ گاڑی پر جارہا تھا،دو ٹریفک وارڈنز منور اور تصور نے روکا، دونوں ملازمین نے ای چالان کیلئے روکا لیکن ریکارڈ پر میرا کوئی چالان نہیں تھا ،دونوں ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی نہیں تھی رشوت کیلئے روکا، تحقیقات میں دونوں ٹریفک وارڈنز قصور وار پائے گئے ،تھانہ سائوتھ کینٹ پولیس نے میری درخواست پر دونوں وارڈنز پر مقدمہ درج نہیں کیا ۔
