Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاک ایران قریبی تعاون امن کے لیے نا گریز فیلڈ مارشل
    • سری لنکا 98 پر ڈھیر ، پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر121رنز بنالئے
    • صدر محمد نجیب ، جسٹس رضا علی خان سے قائمقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں۔
    • پشاور ہائیکورٹ ایمرجنسی فوج بلانے تھری ایم پی او کے مقدمات نہیں سن سکتی وفاقی آئینی عدالت
    • سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
    • مخالفین کی بیماری کا مذاق اڑانے والا خود طبی سہولتوں کی دہائی دے رہا ہے:خواجہ آ صف
    • کسی کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے بانی پی ٹی آئی کو علاج کا حق ہے: پلوشہ خان
    • حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانتوں میں 8 دسمبر تک توسیع
    • خدیجہ شاہ کی اپیل پر سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • پٹرول مزید 3 روپے لٹر سستا ڈیزل کی قیمت برقرار
    • خیبر پختونخوا فتن الخوارج کے ٥ دہشت گرد جہنم واصل
    • چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے اطالیہ کے سیکرٹری جنرل آف فارن افیئرز ریکارڈو گواری ملاقات کر رہے ہیں۔
    • 190 ملین پائونڈ کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی
    • موٹر سائیکل سوار کو روکنے پر ہلاکت کیس ٹریفک اہلکار کی عبوری ضمانت مسترد
    • سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی بریت درخواست پر دلائل طلب
    • صنعا پر فضائی حملے میں 9 افراد زخمی : حوثیوں کا دعویٰ
    • شاہ محمود قریشی کی بریت کیخلاف سپیشل پراسیکیوٹر سے 24 نومبرکو دلائل طلب
    • 2018ء میں سکیورٹی واپس لینے کے معاملے میں محسن نقوی کی کیس واپس لینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دنیا بھر کی بیویاں اپنے شوہروں سے کم کماتی ہیں، تحقیق

    By Khabrain Newsاکتوبر 13, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جرمنی اور بھارت میں کی جانے والی ایک عالمی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ دنیا بھر میں نوکری پیشہ خواتین اپنے شوہروں کے مقابلے کم کماتی ہیں۔

    ’سائنس ڈائریکٹ‘ نامی جریدے میں شائع بھارت اور جرمنی کے اداروں کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق حیران کن طور پر ’نورڈک‘ خطے کے ممالک میں بھی بیویوں کی کمائی اپنے شوہروں سے کم ہے۔

    ’نورڈک‘ خطہ یورپی ممالک ’ گرین لینڈ، فن لینڈ، ڈنمارک، ناروے، سویڈن اور آئس لینڈ‘ پر مشتمل ہے اور مذکورہ ممالک خواتین کی آمدنی یا انہیں اقتصادی مواقع فراہم کرنے میں دنیا میں سب سے آگے ہیں۔

    بھارتی شہر بنگلور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ (آئی آئی ایم) کے سینٹر فار پبلک پالیسی اور جرمنی کی گوٹنگھم یونیورسٹی کے سینٹر فار ماڈرن انڈین اسٹڈیز کی جانب سے کی گئی تحقیق سے ثابت ہوا کہ دنیا کے تمام ممالک کے شوہر اپنی بیویوں سے زیادہ پیسے کماتے ہیں۔

    تحقیق کے دوران محقیق نے یورپ و ایشیا سمیت دیگر خطوں کے 45 ممالک کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور جن شادی شدہ جوڑوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، ان کی عمریں 18 سے 65 سال کے درمیان تھیں۔

    تحقیق کے دوران ماہرین نے 28 لاکھ 50 ہزار گھرانوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور تمام ڈیٹا 1974 سے 2016 کے درمیان حاصل کیا گیا تھا۔

    ماہرین نے مختلف ممالک سے حاصل کیے گئے ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جس سے معلوم ہوا کہ دنیا بھر میں شوہر اپنی بیویوں سے زیادہ کماتے ہیں۔

    ڈیٹا کے مطابق اگرچہ گزشتہ 40 سال میں مرد و خواتین کی کمائی کے فرق میں بہتری آئی ہے اور اب خواتین ماضی کے مقابلے 20 فیصد زیادہ کماتی ہیں، تاہم اس کے باوجود میاں اور بیوی کی کمائی میں فرق ہے۔

    ڈیٹا میں خواتین کو مرد حضرات کے برابر تنخواہ دینے والے ممالک فن لینڈ، آئس لینڈ، سویڈن اور ناروے جیسے ممالک کا بھی جائزہ لیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ مذکورہ ممالک میں بھی بیویاں اپنے شوہروں سے کم کماتی ہیں۔

    مذکورہ تحقیق کا حصہ رہنے والی بھارتی پروفیسر ہیما سوامی ناتھن اور پروفیسر دیپک ملگھن نے برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کو بتایا کہ کمائی کے لحاظ سے صنفی تفریق تمام امیر و غریب ممالک میں موجود ہے۔

    دونوں ماہرین کے مطابق دنیا کے تمام ممالک میں امیر و متوسط گھرانوں سمیت غریب گھرانوں میں بھی میاں اور بیوی کی کمائی کی تفریق پائی گئی اور حیران کن طور پر فن لینڈ، آئس لینڈ اور ناروے جیسے ممالک کی بیویاں بھی اپنے شوہروں سے کم کماتی ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      منہ کی مدد سے برف کے ٹکڑے منتقل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

      گھنی مونچھوں والا نومولود بچہ، سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.