Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کئی سینئر کھلاڑی اوٹ
    • امریکہ متحدہ عرب امارات کا سوڈان میں جنگ بندی سویلین حکومت کی بحالی پر اتفاق
    • ماہرہ کے ڈرامے میں بدلتے انداز مڈاحوں کی توجہ کا مرکز
    • غیر ملکی عدالتی ڈگری کو پاکستان میں نافذ نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
    • سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3ماہ خشک سالی کا خدشہ
    • ایف بی آئی کا مجرموں کی معلومات کا اہم ڈیٹا بیس ہیک ہوگیا
    • حکومت نے نئے صوبوں سے پہلے سول سروس سٹرکچر میں تبدیلیوں کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا: سعد رفیق
    • روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ 400 ڈرون 110 میزائل ڈاغے 8افراد ہلاک
    • لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بدستور پہلا نمبر، اے کیو آئی 267 ریکارڈ
    • مولانا احمد بٹلہ تبلیغی جماعت پاکستان کے نئے امیر مقرر
    • شاہنواز بھٹو نڈر’ بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے:بلاول
    • تحریک انصاف نے نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی حمایت کو بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط کردیا
    • شہزادہ ہیری اپنے بچوں کے برطانوی لب و لہجے میں بات کرنے کے خواہشمند
    • الزامات کے بجائے پورے خطے کے مسائل کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت ہے: مصدق ملک
    • برٹش کولمبیا میں پاکستانی نژاد کینیڈین وزیرِ مملکت برائے ہائوسنگ مقرر
    • راولپنڈی: پاکستان اور انڈونیشیا افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ایلنگ اسٹرائیک تھری کا منظر۔
    • سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاجارہاہے۔
    • پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ فوجی مشقیں مکمل
    • سعودی فضائی حملوں میں 11 بچوں اور 7 خواتین سمیت 41 حوثی جان بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مشترکہ اجلاس میں شرکت کرینگے یا نہیں …. جواب آ گیا

    By Daily Khabrainنومبر 16, 2016
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پارلیمینٹ جا کر کرپٹ وزیراعظم کو قبول نہیں کر سکتے۔ جب تک سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کا کیس چل رہا ہے تب تک پارلیمینٹ میں نہیں جائیں گے البتہ ترک صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس کی پہلے کہانی تھی رائیونڈ سے دبئی اور دبئی سے جدہ اور پھر مے فیئر تک اور اب نئی کہانی ہے رائیونڈ سے دبئی، دبئی سے قطر اور پھر قطر سے مے فیئر تک۔ مسلم لیگ (ن) پہلے بھی کہانیاں تبدیل کرتی رہی ہے اور پچھلے سات مہینوں میں انہوں نے بڑی قلابازیاں کھائی ہیں جس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ جب شروع میں جھوٹ بول دیا جاتا ہے تو پھر اسے چھپانے کیلئے مزید جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ترک ترک سفیر نے شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کے وفد سے درخواست کی تھی کہ 17 نومبر کو ترک صدر کے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر اجلاس میں شریک ہوں جس پر ہم نے بہت غور و فکر کیا ہے اور ہم ان کی درخواست کی عزت کرتے ہیں۔ تحریک انصاف اس بات پر متفق ہے کہ ترکی سے پاکستان کی شائد سب سے قریبی دوستی ہے اور چین کے علاوہ اگر کسی ملک کے عوام سے پاکستانی عوام کا بہت زیادہ پیار ہے تو وہ ترکی ہی ہے۔ ترکی کے سفیر کی درخواست کو بہت سنجیدگی سے لیا تاہم مشاورت کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پارلیمینٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم نہیں کر سکتے۔ عمران خان نے کہا کہ پارلیمینٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ نواز شریف ہیں کیونکہ کوئی بھی جمہوریت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ اگر کسی شخص پر کرپشن کے الزام لگیں تو وزیراعظم بن سکے یا پھر وزیراعظم رہ سکے۔ نواز شریف کو سات مہینے پہلے استعفی دے کر اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہئے تھا، جیسا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بارے میں کہا تھا۔ اس سے بھی بڑی وجہ خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی پرویز خٹک اور ان کے قافلے پر کیا گیا تشدد اور شیلنگ ہے جس کے باعث ہمارے ایم این اے بے ہوش بھی ہوئے اور کئی کارکن زخمی ہوئے۔ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ وزیراعظم پر کرپشن کے مقدمات ہیں تو وہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.