Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت
    • سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت
    • چکوال،مطلوب اشتہاری مجرم آفتاب کو پولیس نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا
    • راولپنڈی میںپولیس و قبضہ مافیا کے گٹھ جوڑ کا تاثر مکمل ختم کردیا:بابر سرفرازالپا
    • الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 19 یونیورسٹیز کیساتھ کنسورشیم کا قیام
    • اٹک :ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں زخمی شخص کو ریسکیو 1122کا عملہ ہسپتال منتقل کر رہا ہے ۔
    • راولپنڈی:سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل کی عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹرز آمد ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت دیگر افسران نے استقبال کیا ،سی پی اونے شہداء گیلری کا دورہ کیا ۔
    • آئی ایس ایس آئی نے "علاقائی سلامتی کے ڈھانچے کی تشکیل نو
    • تحصیل حضرو جی ٹی روڈ مانسر کیمپ کےقریب ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، ایک شخص زخمی
    • تعلیم وہ طاقت جو کسی بھی قوم کو غربت کی زنجیروں سے نکال سکتی ہے، احسن اقبال
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم سینئر پولیس افسران کے ہمراہ عائشہ بٹ اور صادق علی ڈوگر کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) کا عالمی ایوارڈ حاصل کرنے پر تعریفی لیٹر پیش کر رہے ہیں۔
    • عالمی اعزاز حاصل کرنیوالے پولیس افسران ہمارا فخر ہیں:آئی جی پنجاب
    • لاری اڈوں میں بدانتظامی پراے ڈی سی انفورسمنٹ کا خبریں کے رابطہ پر موقف دینے سے گریز’ متعلقہ افسران موقف دینا چاہیں تو ادارہ شائع کریگا
    • لارج اسکیل فوڈ فورٹیفکیشن(LSFF) پروگرام کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA)کے راولپنڈی اور مری سے تعلق رکھنے والے افسران اور عملے کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کاگروپ فوٹو۔
    • فوڈ فورٹیفکیشن اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے تربیتی ورکشاپ
    • مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
    • مالک کے ہاتھوں جھلسنے والا بچہ امجد
    • راولپنڈی،بنگش کالونی، کٹاریاں اورکمرشل مارکیٹ میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال
    • ڈیفنس کے علاقے میں11 سالہ گھریلو ملازم پر مبینہ تشددکے بعد گرم چائے کی پتیلی اُلٹ دی گئی، جس کے نتیجے میں کمسن ملازم امجدکا منہ اورجسم جھلس گیا
    • دو رکنی متحرک موبائل چور گینگ گرفتار 12 موبائل فون ‘ غیرقانونی اسلحہ برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چمن سرحد کھولنے سے تجارتی سرگرمیاں بحال

    By Daily Khabrainجولائی 27, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پاک افغان راہداری اور قانونی تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے پاکستان نے چمن میں پاک افغان سرحد کھول دی۔

     رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں افغان نیشنل آرمی (اے این اے) کے ساتھ جھڑپوں کے بعد طالبان کے اسپن بولدک اور ویش پر قبضے کے باعث پاکستانی حکام کی جانب سے سرھد بند کردی گئی تھی۔

    ان سرحدی علاقوں پر قبضہ دونوں ممالک کے درمیان تمام تر تجارتی سرگرمیوں اور آمدورفت کی معطلی کا باعث بنا۔

    کراچی اور گوادر کی سمندری بندرگاہ سے افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کا سامان لانے والے سیکڑوں ٹرک چمن میں پھنسے رہے۔

    حال ہی میں چمن کے ڈپٹی کمشنر ریٹائرڈ کیپٹن جمعہ داد مندوخیل نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات کے مطالبے پر تجارت دوبارہ بحال کرنے کے لیے اہم سرحدی گزرگاہ کھول دی جائے گی کیوں کہ سرحد بند ہونے کے باعث انہیں بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

    ضلع چمن کی ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر عارف کاکڑ نے ڈان کو بتایا کہ پاکستان کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دیگر قانونی کاروباری سرگرمیوں کے لیے چمن میں افغان سرحد کھولی جاچکی ہے اور سامان سے بھرے ٹرکس کسٹم پر ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سرحد پار کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سرحد ہفتے میں 6 روز کھلی رہے گی۔

    چمن سرحد پر تعینات کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ سرحد کھلنے کے بعد کسٹم ڈیوٹیز اور دیگر ٹیکسز کی ادائیگی کے ساتھ کسٹم کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد بڑی تعداد میں ٹرکس افغانستان میں داخل ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ ویش، جو افغانستان کا داخلی راستہ ہے، اب بھی طالبان کے کنٹرول میں ہے، انہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں اسپن بولدک کے بارڈ پر قبضہ حاصل کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو افغان شہری سرحدی علاقوں پر طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان میں پھنسے ہوئے تھے انہیں دستاویزات کی فراہمی کے بعد سرحد پار اپنے ملک میں جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تقریباََ 7 ہزار افغان شہری جن میں خواتین، بچے اور مریض شامل ہیں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اپنے ملک واپس چلے گئے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جو پاکستانی، افغانستان میں پھنسے ہوئے تھے، وہ بھی وطن واپس آگئے ہیں۔

    دونوں ممالک کے تاجر رہنماؤں نے پاکستان حکومت کی جانب سے تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے سرحد کھولنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تجارت کی معطلی کے باعث انہیں بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    صدر چمن چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (سی سی سی آئی) حاجی جالات کا کہنا تھا کہ متعدد سینئر حکام سے رابطے کے بعد تجارت بحال کرنے کے لیے سخت کوششیں کی گئی ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.