تازہ تر ین

عمران خان کاحکومت بارے ایسا اعلان کہ سب ششدر رہ گئے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان بھارت کشیدگی کے پیش نظر سیاسی ماحول میں کشیدگی کم کرنے کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے رابطے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آئندہ چند دنوں میں مشترکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم کے متحد ہونے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کی پشت پناہی کے بارے میں قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے طرزعمل میں تبدیلی ہوئی ہے، انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت کے ساتھ کھڑا ہونے کا عندیہ دیاہے۔ عمران خان بھی اسٹیبلشمنٹ کے تیور بھانپ گئے ہیں لہذا انہوں نے بھی 30 ستمبر 2016کو رائے ونڈ مارچ کو اڈا پلاٹ تک محدود رکھنے کی کمٹمنٹ دے دی ہے۔ جبکہ حکومت پنجاب نے عمران خان کو 30 ستمبر 2016کو اڈا پلاٹ میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دیکر سیاسی ٹمپریچر کم کردیا ہے۔ تحریک انصاف اپنے اندرونی انتشار کی وجہ سے بھی پریشان کن صورتحال سے دوچار ہے۔ جسٹس وجیہہ الدین کے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے سے پارٹی کو شدید دھچکا لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے لندن میں اپنا قیام مزید ایک روز کیلئے بڑھا دیا ہے۔ وہ منگل کو سیاسی منظر پر ایک طاقتور لیڈر کے طور پر ابھریں گے۔ وہ اکتوبر 2016کے اوائل میں سیاسی بحرانوں سے نکلنے کی نوید سنائیں گے۔ وہ اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے جن سے ملک کے سیاسی رخ کا تعین ہوجائیگا۔
وزیراعظم/ رابطہ فیصلہ


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain