نئی دہلی( ویب ڈیسک ) بھارتی اداکار اوم پوری کو سچ بولنا مہنگا پڑگیا، پاکستان کی حمایت میں بیان دینے پر انتہاءپسندوں نے غداری کا مقدمہ درج کرادیا۔بھارتی سینئر اداکار اوم پوری نے ٹی وی انٹرویو میں پاکستانی اداکاروں سے متعلق بیان دیا تھا جس نے انتہاء پسند سوچ رکھنے والوں کو لال پیلا کردیا، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اہلکاروں کو کون کہتا ہے کہ آرمی جوائن کریں اور اسلحہ اٹھائیں؟۔بھارتی میڈیا کے مطابق غیر ذمہ دارانہ بیان نے اداکار اوم پوری کیخلاف ایک نئی مہم کا آغاز کردیا ہے، سوشل میڈیا پر لوگ ان کیخلاف اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں تو دوسری جانب انتہاء پسندوں نے ان کیخلاف غداری کا مقدمہ بھی درج کرادیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنگھرش نامی ایک تنظیم نے اوم پوری کیخلاف اندھیری (ایسٹ) پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا، جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ سینئر اداکار نے بھارتی فوجیوں کی توہین کی۔اوم پوری نے انٹرویو کے دوران مزید کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ ماحول اور جنگی صورتحال کیا فلسطین اور اسرائیل کی طرح بنانی ہے، وہ اینکر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بولے کہ آپ 15 سے 20 لوگوں کو بارودی جیکٹس پہنائیں اور پاکستان میں خود کش بمبار بنا کر بھیج دیں۔سینئر بھارتی اداکار اور پاکستانی فلم ایکٹر ان لاءمیں اہم کردار ادا کرنے والے اوم پوری کے بیان نے سوشل میڈیا پر بھی نئی بحث کا آغاز کردیا، لوگ ان کے بیان پر ملے جلے جذبات کا اظہار کررہے ہیں، تاہم بھارتی انوپم کھیر اور ٹی وی اینکر کرن پٹیل نے اپنے پیغامات میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انوپم کھیر نے لکھا ہے کہ ڈیئر اوم پوری جی میں آپ کی بہت عزت کرتا ہوں، لیکن کل ٹی وی پر آپ کی ملک کے فوجیوں سے متعلق بات سن کر بہت دکھ ہوا۔