اسلام آباد (شوبز ڈیسک) فن موسیقی کے شہرہ آفاق ستارے استاد نصر ت فتح علی خاں کی 68ویں سالگرہ13اکتوبر کو منائی جائے گی۔ ، فن قوالی سے وابستہ گھرانے میں جنم لینے والے نصرت فتح علی خاں کی آواز پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے ۔13اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خاں کی فنی تربیت استاد مبارک علی نے کی۔ نصرت کو پہلی عوامی پذیرائی 1971ء میں قوالی حق علی علی سے ملی۔1995ء میں نصرت فتح علی خاں کا نا م پوری دنیا میں اس وقت پوری دنیا میں گونجا جب کینیڈا کے گٹارسٹ مائیکل بروک مغربی سازوں پرانکے کئی فیوڑن مارکیٹ میں لائے۔ پیٹر گیبرئٍل کے ساتھ انکے البم مست مست کی گونج بھی پوری دنیا میں سنی گئی۔ نصرت فتح علی خاں کے قوال کے طورپر 125البم ریلیز ہوئے اورانکا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج ہوا۔میڈونا جیسی گلوکارہ ان کے ساتھ گانے کی خواہش مند تھیں۔فتح علی خاں قوالی اور سر کی دنیا کا ایک ایسا ستارہ تھے جس کی چمک کبھی ماند نہیں پڑے گی۔