تازہ تر ین

ٹرمپ ہیلری مباحثہ …. کون جیتا ، کون ہارا ؟

واشنگٹن(سپیشل رپورٹر سے) ڈیمو کریٹس اور ریپبلکن کے امیدواروں ہلیری ٹرمپ کے درمیان ہونے والا دوسرا مباحثہ بھی ہلیری کلنٹن کے نام رہا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے لئے ڈیمو کریٹس اور ریپبلکن امیدواروں کے درمیان دوسرا ٹی وی مباحثہ ہوا جس میں ہلیری کلنٹن اور ٹرمپ نے ایک دوسرے الزامات کی خوب بوچھاڑ کی اور دونوں کے درمیان گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی۔مباحثے کے دوران ٹرمپ کی جانب سے خواتین کے بارے میں نامناسب گفتگو کی ویڈیو کے حوالے سے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ویڈیو ٹرمپ کی فطرت کی عکاسی کرتی ہے، ٹرمپ نے آج تک خواتین کی عزت نہیں کی جس پر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا جتنی عزت وہ خواتین کی کرتے ہیں اتنی کوئی اور نہیں کر سکتا، خواتین کے حوالے سے نامناسب گفتگو پر معافی مانگتا ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کے شوہر اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے بارے کہا کہ میں نے توصرف خواتین سے متعلق باتیں کیں لیکن بل کلنٹن نے توعملی طور پر خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مباحثے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے چند خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جنہوں نے بل کلنٹن پر ہراساں کرنے اور زیادتی کرنے کے الزامات لگائے۔مباحثے کے دوران ہلیری کلنٹن کی جانب سے سرکاری کام کے لیے ذاتی ای میل استعمال کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ ٹرمپ نے کہا یہ بات سامنے آنے کے بعد ہلیری کلنٹن نے 33 ہزارای میلز ڈیلیٹ کیں، اگر امریکا کا صدر بنا تو مقدمہ چلا کر ہلیری کو جیل میں ڈالوں گا۔ ٹرمپ کے الزام پر ہلیری نے جواب دیا کہ ان کی ای میل سے کوئی حساس مواد غلط ہاتھوں میں نہیں گیا تاہم ای میلز کے معاملے پر شرمندہ اور قوم سے معافی مانگتی ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain