کراچی( ویب ڈیسک)پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑی شاہ لائلابلوچ کار حادثے میں شدید زخمی ہو کر انتقال کر گئیں۔کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 8میں گزشتہ رات اپنی گاڑی میں گھر کو جا رہی تھیں کہ راستے میں اچانک کارحادثے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔شاہ لائلہ بلوچ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے کر جا یا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔ان کی تدفین بلوچستان کے علاقے قلات میں ہو گی۔شاہ لائلہ کی عمر 20سال تھی جو کہ پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم اور بلوچستان کی صوبائی ویمن فٹبال ٹیم کی اسٹرائیکر تھیں۔انہوں نے ساوتھ ایشین فٹبال فیڈریشن وویمن چیمپئن شپ 2014میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی تھی۔شہلائلا بلوچ کی والدہ روبینہ عرفان سابق سینیٹر بھی رہ چکی ہیں اور انہیں بھی فٹبال کے کھیل سے بہت لگاﺅ تھا۔روبینہ عرفان نے نہ صرف پاکستان میں خواتین کی فٹبال ٹیم کو آگے لے کر جانے میں اپنا کردار ادا کیا بلکہ اپنی بیٹی کو بھی بہترین فٹبالر بنا یا۔فٹ بال پاکستان ڈاٹ کام (ایف پی ڈی سی) نے اپنے فیس بک پیج پر شاہ لائلہ کی کار حادثے میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ انھوں نے پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ بہت سی لڑکیوں کے لیے ایک رول ماڈل تھیں۔