Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آئرس پورٹل پر کم از کم ٹیکس فارمولے کے غلط اطلاق نے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، پاکستان ٹیکس بار
    • بے جا مزاحمت نہیں’ مفاہمت ریاست و سیاست کا حسن : ڈاکٹر اشرف طور
    • پیرس: فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زاہرہ گلوبل ڈپلومیسی کے حوالے سے خواتین کی کانفرنس میں شریک ہیں۔
    • پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا 75واں یوم شہادت 16اکتوبر کو منایا جائے گا
    • ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چمپئن شپپ پاکستانی جوڑی کی کامیابی
    • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز آج سے شروع
    • سر سید احمد خان کا209واں یوم پیدائش17اکتوبر کو منایا جائے گا
    • دفتری غلطی کی تصحیح نادرا کی قانونی ‘ بنیادی ذمہ داری ہے: لاہور ہائیکورٹ
    • قدرتی آفات زراعت، مویشیوں، دیہی آبادی اور غذائی سپلائی کے نظام کو شدید متاثر کرتی ہیں: رانا تنویر حسین
    • پاکستان’ بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
    • وزیراعظم سے ملاقات کے منتظر عوام کو ریلیف نہ ملا تو ملتان سے لانگ مارچ شروع حافظ نعیم الرحمان
    • پاک فوج کا گلگت بلتستان میں اہم اقدام، استورسے سکردو تک66کلو میٹر روڈ ٹریک مکمل
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی
    • سعودی عرب کے دفاع میں پاکستان ساتھ کھڑا رہے گا: وزیراعظم شہباز شریف
    • HEC’ ٹینیورٹریک سسٹم کے تحت یونیورسٹی اساتذ ہ کی تنخواہوں میں 100 فیصد سے زائد اضافے کے اعلان سے سرکاری جامعات دبائو کا شکار
    • جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پرشو کاز نوٹس جاری
    • باٹا پور میں غیرت کے نام پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل
    • ایف بی آر کا ٹیکس نظام مزید سخت ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
    • فلوریڈ میں نوجوان کیلئے انسٹاگرام فیس بک کے سخت قوانین کی تیاری
    • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بین الاقوامی شہرت یافتہ نصرت فتح علی کا 68 واں یومِ پیدائش

    By Daily Khabrainاکتوبر 14, 2016
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    nusarta-khan
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(شوبز ڈیسک) فن قوالی کو پوری دنیا میں متعارف کرانے والے عظیم قوال استاد نصرت فتح علی خان کا 68 واں یوم پیدائش گزشتہ روز منایاگیا۔موسیقی کی دنیا کے عظیم نام استاد نصرت فتح علی خان کی آواز سرحدوں کی قید سے آزاد تھی۔تیرہ اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے اس فنکار نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ٹائم میگزین نے 2006 میں ایشین ہیروز کی فہرست میں ان کا نام بھی شامل کیا، بطور قوال اپنے کریئر کے آغاز میں اس فنکار کو کئی بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔آپ کے والد کا نام فتح خان تھا وہ خود بھی نامور گلوکار، سازندے اور قوال تھے۔نصرت فتح علی خان کی قوالیوں کے پچیس البم ریلیز ہوئے جن کی شہرت نے انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ دلوائی، ابتدا میں حق علی علی اور دم مست قلندر وہ کلام تھے جنہوں نے انہیں شناخت عطا کی۔ان کے مقبول نغموں میں اکھیاں اڈیک دیاں، یار نا وچھڑے، میرا پیا گھر آیاسمیت متعدد شامل ہیں۔نصرت فتح علی خان کی ایک حمدوہ ہی خدا ہے کو بھی بہت پذیرائی ملی جبکہ ایک ملی نغمے ‘میری پہچان پاکستان’ اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے گایا گیا گیت ‘جانے کب ہوں گے کم اس دنیا کے غم’ آج بھی لوگوں کے دلوں میں بسے ہیں۔نصرت فتح علی خان کو ہندوستان میں بھی بے انتہا مقبولیت اور پذیرائی ملی جہاں انہوں نے جاوید اختر، لتا مینگیشکر، آشا بھوسلے اور اے آر رحمان جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کیا۔استاد نصرت فتح علی خان نے جس طرح اپنے فن کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچا دیا اس طرح فن موسیقی میں پاکستان کو پوری دنیا میں متعارف کرانے کا کریڈٹ صرف اور صرف استاد نصرت فتح علی خان کو جاتا ہے۔انہوں نے ڈیڈ مین واکنگ، بینڈٹ کوئین، دی لاسٹ ٹیم پٹیشن آف کرائسٹ اور نیچرل بورن کلرز جیسی بین الاقوامی فلموں کیلئے میوزک، گیت، سانڈ ٹریکس اور الاپ وغیرہ بھی گائے اور بنائے۔ان کی فنی خدمات کے صلے میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز اگیا، وہ بیک وقت موسیقار بھی تھے اور گلوکار بھی، 1995 میں انہیں یونیسکو میوزک ایوارڈ دیا گیا جبکہ 1997 میں انہیں گریمی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔سولہ اگست 1997 میں ان کی وفات دنیائے موسیقی کے لئے کسی سانحہ سے کم نہ تھی وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ان کی عمر 48 سال تھی اور اپنی وفات کے وقت وہ اپنے کریئر کے عروج پر تھے، کئی بین الاقوامی فنکار اسے اپنی خوش قسمتی قرار دیتے ہیں کہ انہوں نے نصرت فتح علی خان کے ساتھ کام کیا۔نصرت فتح علی خان کے بھتیجے و شاگرد استاد راحت فتح علی خان آج بھی ان کا نام زندہ و تابندہ رکھے ہوئے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      تازہ ترین

      شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

      190 ملین پائونڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.