نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ لیجنڈ اوم پوری نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کی فلمیں نہ دکھانے کے فیصلے پربھارتی فلمسازوں کو عدالت جانا چاہئیے ۔بھارت کی چا ر رساستوں میں پاکستانی اداکاروں کی فلموں پر پابندی کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت عام پڑوسی نہیں بلکہ ہزاروں سال سے ساتھ رہتے ہیں ۔غلام علی کا کنسرٹ ممبئی میں نہیں ہونے دیا گیا تو دہلی میں ہوا۔اوم پوری نے پاکستانی اداکاروں کی حمایت میں بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کے لوگوں نے مل کر انگریز کے خلاف جنگ لڑی ۔یاد رہے اس سے قبل پاکستانی اداکاروں کی حمایت میں بولنے پر اوم پوری کو بھارتی انتہا پسند ہندوں کی جانب سے عتاب کا سامنا رہا ہے تاہم آج وہ ایک بار پھر پاکستانی اداکاروں کے حق میں بولے ہیں۔