تازہ تر ین

پاک بھارت کشیدگی ، بھارت نے گھٹنے ٹیک دئیے

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ)سرجیکل سٹرائیکس ڈرامے پر عالمی توجہ حاصل کرنے میں ناکامی اور سبکی اٹھانے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کو کم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مودی حکومت میں شامل دو عہدیداروں نے جن کے نام ظاہر نہیں کئے، نے بتایا کہ معاشی ترقی کی راہ پر بھارت کو گامزن کرنا وزیراعظم نریندر مودی کا اہم اور نمایاں ایجنڈا ہے، کسی قسم کی علاقائی کشیدگی اور پاکستان کے ساتھ تنازع سے اس ایجنڈے کے حصول میں خاصی دشواریاں کھڑی ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کسی بھی لحاظ سے بھارت کے مفاد میں نہیں، بھارتی حکومت اب اسلام آباد کے حوالے سے تحمل کا مظاہرہ کریگی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ سرجیکل سٹرائیکس (ڈرامے)کے بعد پاکستان کے ساتھ ہماری جنگ کے خدشات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا تھا حالانکہ ایسی بات نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ یہ نہیں کہ بھارت کونسا اقدام کریگا معاملہ یہ ہے کہ پاکستان حقیقت پسندانہ راستہ اختیار کریگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain