کولکتہ (شوبز ڈیسک) پاکستانی فنکاروں پر پاپندی پر اداکار اوم پوری ایک بار پھر مودی حکومت کے سامنے ڈٹ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان فنکاروں پر پا بندی درست نہیں، بھارتی حکومت کو کوئی مسئلہ ہے تو عدالت جائےں، پاکستان اداکاروں کی فلموں میں ہاﺅس فل رہتا ہے ۔واضح رہے فواد خان، علی ظفراور ماہرہ خان نے حال ہی میں بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔