تازہ تر ین

سابق بھارتی جج نے انتہا پسند ہندو تنظیم کو چیلنج دیدیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج اورپریس کونسل آف انڈیا کے سابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ مارکنڈے کانجو نے فواد خان کی فلماے دل ہے مشکل کی ریلیز روکنے پر جسٹس کاٹج نے انتہا پسند تنظیم مہاراشٹرنونرمان سینا کوان ہی کی زبان میں چیلنج دے دیا۔ ایم این ایس کے کارکنوں کو غنڈہ قرار دیتے ہوئے بولے، انہوں نے تو بحیرہ عرب کا کھاراپانی پیا ہے لیکن میں الہٰ آبادی غنڈا ہوں ،میں نے سنگم کا پانی پیا ہے، کمزور فنکاروں کو اپنی بہادری دکھانے کے بجائے آو مجھ سے مقابلہ کرو، تاکہ دنیا دیکھے کون بڑا غنڈا ہے۔ جسٹس کانجو اس سے پہلے بھی گائے کا گوشت کھانے پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں جس پر انتہا پسندوں نےانہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ دوسری جانب فلماےدل ہے مشکل کی ریلیز روکنے پرسابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے بھی ایم این ایس پر شدید تنقید کی ہے، بولے، اس پارٹی کا اسمبلی میں صرف ایک رکن ہے، انہوں نے اب تک سبق نہیں سیکھا، اگران کی طرف سے دھمکیوں کا یہ ہی سلسلہ جاری رہا تو اگلے انتخابات کے بعد اسمبلی میں ان کا ایک ممبر بھی نہیں ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain