چائنہ (ویب ڈیسک)متنازع جنوبی چینی سمندر میں امریکی بحری جہاز چینی حدود کے نزدیک آگیا، چینی بحریہ نے وارننگ دے کر امریکی جہاز کو آگے آنے سے روکا۔چین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحری جہاز کوچین کے جنگی جہازوں نے علاقہ چھوڑنے کی وارننگ دی ،چینی وزارت دفاع نے اس اقدام کو غیر قانونی اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام چین کی ان کوششوں کے ردعمل تھا،جس کے تحت وہ متنازع جزیرے میں نیوی گیشن کی آزادی کو محدود کررہا ہے۔پنٹاگون کے ترجمان کے مطابق امریکی بحری جہاز معمول کے مطابق اس راہداری سے گزرا۔