تازہ تر ین

سپریم کورٹ میں قانونی جنگ, نوازشریف کافیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے اپنی قانونی ماہرین کی ٹیم کا یہ مشورہ مسترد کر دیا ہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس بارے اپوزیشن کی درخواستوں کی سماعت کا جو فیصلہ کیا ہے اسے چیلنج کر دیا جائے۔ اس کے برعکس وزیراعظم نے عدالت میں قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ”ڈان“ رپورٹ میں یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا کہ درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرنے کا جو فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا ہے اسے چیلنج کر دیا جائے۔ اس کے برعکس انہوں نے عدالتی فیصلہ کا خیرمقدم کرنے اور خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے اس فیصلہ کے بعد تحریک انصاف کے پاس احتجاج کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا۔ وزیراعلیٰ نے یہ بات اپنے ماڈل ٹاﺅن آفس میں ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کے لنچ میں بتائی۔ ن لیگ کے کیمپ میں تحریک انصاف کے احتجاجی پلان پر ٹینشن بڑھ رہی ہے اور شہبازشریف پارٹی کے سخت گیر گروپ میں شامل ہو گئے ہیں جو ایجی ٹیشن کی سیاست کرنے پر عمران خان کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ پرویز رشید‘ خواجہ آصف‘ دانیال عزیز‘ طلال چودھری‘ محمدزبیر‘ رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی ن لیگی رہنماﺅں بارے میں عمران خان کے بیانات اور الزامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہیں۔ شہبازشریف عام طور پر تحریک انصاف بارے جارحانہ انداز اختیار نہیں کرتے تاہم شہبازشریف نے بھی کمر کسنا شروع کر دی ہے اور وہ بھی اب عمران خان اور تحریک انصاف کی خبر لینے لگے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے نوازشریف کی تعریف کی جنہوں نے پانامہ لیکس میں خود کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ قانونی جنگ لڑیں گے غالباً پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک وزیراعظم نے خود کو مکمل طور پر احتساب کیلئے سپریم کورٹ کے سامنے سرینڈر کیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain