لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے اپنی قانونی ماہرین کی ٹیم کا یہ مشورہ مسترد کر دیا ہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس بارے اپوزیشن کی درخواستوں کی سماعت کا جو فیصلہ کیا ہے اسے چیلنج کر دیا جائے۔ اس کے برعکس وزیراعظم نے عدالت میں قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ”ڈان“ رپورٹ میں یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا کہ درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرنے کا جو فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا ہے اسے چیلنج کر دیا جائے۔ اس کے برعکس انہوں نے عدالتی فیصلہ کا خیرمقدم کرنے اور خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے اس فیصلہ کے بعد تحریک انصاف کے پاس احتجاج کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا۔ وزیراعلیٰ نے یہ بات اپنے ماڈل ٹاﺅن آفس میں ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کے لنچ میں بتائی۔ ن لیگ کے کیمپ میں تحریک انصاف کے احتجاجی پلان پر ٹینشن بڑھ رہی ہے اور شہبازشریف پارٹی کے سخت گیر گروپ میں شامل ہو گئے ہیں جو ایجی ٹیشن کی سیاست کرنے پر عمران خان کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ پرویز رشید‘ خواجہ آصف‘ دانیال عزیز‘ طلال چودھری‘ محمدزبیر‘ رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی ن لیگی رہنماﺅں بارے میں عمران خان کے بیانات اور الزامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہیں۔ شہبازشریف عام طور پر تحریک انصاف بارے جارحانہ انداز اختیار نہیں کرتے تاہم شہبازشریف نے بھی کمر کسنا شروع کر دی ہے اور وہ بھی اب عمران خان اور تحریک انصاف کی خبر لینے لگے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے نوازشریف کی تعریف کی جنہوں نے پانامہ لیکس میں خود کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ قانونی جنگ لڑیں گے غالباً پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک وزیراعظم نے خود کو مکمل طور پر احتساب کیلئے سپریم کورٹ کے سامنے سرینڈر کیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
- پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
- مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
- عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
- بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
- امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
- باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
- ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
- مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
- راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
- راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
- عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
- ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
- خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
- سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
- لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
- ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
- لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
- روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
