لاہور(آئی اےن پی) پاکستان تحر ےک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے اپنے بھائی وفاقی وزےر محمد زبیر کی عمران خان پر تنقےد کا سخت جواب دےدےا‘عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر قائدین پر الزامات لگانے والے نون لیگی رہنماوں کو جیل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دےا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ رنگے ہاتھوں چوری کرتے پکڑے جانے والے سرغنہ کے ساتھ مل کرانہیں لوٹ مارکی ایسی عادت ہے کہ اسے ٹی وی کی حد تک کا ایک مسئلہ سمجھتے ہیں۔ انکے لئے بہتر یہی ہے کہ ٹال مٹول بند کریں اور رسیدیں تیار رکھیں کیونکہ قوم تلاشی لینے آرہی ہے۔اسد عمر نے کہا لیگیوں کا دعوی ہے کہ نفاذ کی بجائے قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں کوئی ان شعبدہ گروں کو بتائے کہ انہیں قانون کے نفاذ کیلئے عوام کے ٹیکس سے تنخواہیں دی جاتی ہیں، انہیں ٹی وی پر بیٹھ کر الزامات لگانے کیلئے تنخواہیں نہیں دی جاتیں۔واضح رہے کہ اسد عمر کے بڑے بھائی زبیر عمر نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر الزامات عائد کیے تھے جبکہ انہوں نے عمران خان سے اپنی آمدن کی رسیدیں دکھانے کا بھی مطالبہ کیا ۔