Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سندھ میں کتنی رشوت کے عوظ نوکریاں ملنے لگیں؟

    By Daily Khabrainاکتوبر 25, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی ( این این آئی ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری نوکریوں کی بندر بانٹ کرنے اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ سندھ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں ، خلاف ضابطہ بھرتیوں اور ناقص کارکردگی کے خلاف وائٹ پیپر آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا ۔ یہ اعلان ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے پیر کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد ، فیصل علی سبزواری اور دیگر ارکان سندھ اسمبلی بھی موجود تھے ۔ ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کے پارلیمانی اجلاس میں سیاسی صورت حال ، سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ دینے ، سرکاری نوکریوں کی بندر بانٹ ، شہری علاقوں کے مسائل کو نظرانداز کرنے سمیت صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے پر غور کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سندھ حکومت شہری علاقوں کو نظرانداز کر رہی ہے اور شہری علاقوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جا رہا ہے ۔ کراچ کے وسائل کی دیگ پر کوئی باورچی بٹھا دیئے گئے ہیں ۔ سندھ حکومت عوامی نمائندوں کو نظرانداز کر رہی ہے ۔ ایک سازش کے تحت کراچی سمیت صوبے بھر کے بلدیاتی عوامی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب بلدیاتی نمائندوں کے پاس اختیارات نہیں ہوں گے تو سندھ حکومت جواب دے کہ عوام کے بنیادی مسائل کس طرح حل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سرکاری نوکریوں کی بندر بانٹ کی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سندھ حکومت نے 2 لاکھ 9 ہزار سرکاری نوکریوں کی بندر بانٹ کی ۔ یہ میگا کرپشن اسکینڈل ہے ۔ ایم کیو ایم اس کو منظر عام پر لائے گی اور اس معاملے پر تمام پارلیمانی پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور حکومت کی کرپشن کی داستان کو نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں کو بھیجیں گے اور اس اسکینڈل کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا ۔ سندھ حکومت کراچی سے سوتیلی کا سلوک بند کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کچھ بااثر افراد کراچی میں بے چینی کو ہوا دے رہے ہیں اور ایک سازش تیار کی جا رہی ہے تاکہ کراچی میں فسادات کرا کر یہاں کا امن خراب کیا جا سکے ۔ خواجہ اظہا رالحسن نے کہا کہ حکومت بلدیاتی نمائندوں کو فوری اختیارات دے ۔ کے ایم سی ، ڈی ایم سیز اور دیگر بلدیاتی اداروں کو فنڈز فراہم کےے جائیں اور بلدیاتی نمائندوں کو قانون کے مطابق اختیارات دیئے جائیں ۔ ورنہ ہم عدالت سے اختیارات کے حصول کے لےے رجوع کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم کسی کو نوکریاں بیچنے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں دو مرتبہ پیپلز پارٹی کی حکومت ان کی اپنی حرکتوں کی وجہ سے ختم ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت نے کراچی اور دیگر شہری علاقوں سے سوتیلی ماں کا سلوک بند نہیں کیا تو پھر ہم عوامی احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی اور نوکریوں کی بندر بانٹ کے حوالے سے سندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جلد جاری کریں گے ۔ اس موقع پر فیصل علی سبزواری نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ سندھ حکومت ناانصافی کر رہی ہے ۔ کراچی کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے غیر قانونی بھرتیاں نہیں کی ہیں ۔ حکومت سندھ کے وزراءخود پیسے لے کر نوکریوں کی بندربانٹ کرتے ہیں ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری

      پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی

      خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.