Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بنگلہ دیش خسے کی وبا بے قابو مشتبہ کیسز 2 لاکھ 2 ہزار سے متجاوز
    • ٹیلر سوئفٹ کا سنڈریلا لک دیکھ کر مداح تعرہف کیے بغیر نہ رہ سکے
    • ٹیکسلا: یوسی خرم پراچہ میں ملک سہیل عمران کے ڈیرہ پر پولیو ویکسنیشن و تربیتی سیشن سے الطاف خان و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔
    • ایم اینڈ ٹینڈرز محض کاغذی کاروائی زمینی برعکس فنڈز ہڑپ کیے جانے کا انکشاف
    • یوفون نے ڈریگنز آف ایشیا میں دو ایوارڈز جیت کر عالمی پذیرائی حاصل کرلی
    • گوجر خان: پنجاب کالجز گوجر خان کے پرنسپل میڈل جیتنے والی نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کو انعام دیتے ہوئے۔
    • ٹیکسلایو سی خرم پراچہ میں پولیو مہم بارے تربیتی سیشن کا انعقاد
    • ریلوے زمینوں پر تنازعات کے باوجود ان جگہوں پر نقشوں کی منظوریاں
    • آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس19اکتوبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
    • اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ دو روز بعد کھول دی گئی اخبارات کی ترسیل بحال
    • پولیس کی مبینہ پشت پناہی میں  منشیات کا کاروبار عروش پر
    • حنا جاوید قتل کیس کا معاملہ، تمام ٹیکنیکل،فرانزک شواہد کے حصول کو یقینی بنایاگیا
    • آئیسکو کا بجلی حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر حفاظتی اقدامات جاری رکھنے کا عزم
    • نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کی پا ک چائینہ فرینڈ شپ گیمز ریس میں تیسری پوزیشن
    • CDAنے بھارہ کہو میں صفائی کام بہتر بنانے کیلئے ٹھیکہ دیدیا
    • سی سی ڈای چکوال کی کارروائی، 15 سے زائد وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث چار رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار
    • پادشاہان میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، قبرستان کے گیٹ بھی چوری
    • تھانہ بنی پولیس کی کارروائی3 پتنگ سپلائرگرفتار، 420 پتنگیں اور 15 ڈوریں برآمد
    • وینڈرز کی بروقت ادائیگیاں نہ ہونا ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا سبب
    • مقدمہ، اغوا برائے تاوان کیس کا اہم فیصلہ، 5 مجرمان کی عمر قید کی سزا برقرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سپریم کورٹ کا نیب کیخلاف اہم فیصلہ جاری

    By Daily Khabrainاکتوبر 27, 2016
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو کرپشن کی رقم کی رضاکارانہ واپسی کا اختیار استعمال کرنے سے روکنے کا تفصیلی حکم نامہ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ رقوم واپس کرنے والے اہم افسران کیخلاف فوری کارروائی کی جائے ۔بدھ کو سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس کے تحریری حکم نامے میں کہاکہ نیب قانون کے سیکشن 25 اے کے تحت لوٹی گئی رقم کی رضاکارانہ واپسی کا اختیار بدعنوان عناصر کو کلینچٹ دینے کے مترادف ہے۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور چیف سیکرٹریز اس قانون سے فائدہ اٹھانے والے افسران کیخلاف فوری کارروائی کریں۔سپریم کورٹ نے نیب سے کرپشن کی رقم رضاکارانہ واپس کرنے کا گذشتہ 10 سال کا ریکارڈ 5 نومبر تک طلب کر لیا ہے۔سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو رضاکارانہ رقوم کی واپسی اور پلی بارگین کے اختیارات استعمال کرنے سے روکنے کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ پانچ صفحات پر مشتمل عدالت عظمیٰ کا فیصلہ جسٹس امیر ھانی مسلم نے تحریر کیا ہے جس میں عدالت عظمیٰ نے نیب کی طرف سے کرپشن کرنے والوں سے رقوم کا کچھ حصہ لے کر انہیں سرکاری عہدوں پر دوبارہ بحال کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ یہ خطرناک صورتحال ہے کہ نیب کی طرف سے قسطوں میں یا یکمشت وصول کی گئی رقوم متعلقہ حکومتی محکمے میں جمع نہیں کرائی جاتیں جبکہ قواعد کی آڑ میں یہ رقوم نیب کے افسران کو نوازنے کے لئے رکھی جاتی ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل نیب نے رضاکارانہ طور پر وصول کی گئی رقوم کی تفصیلات جمع کرائی ہیں اور پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب اپنے افسران میں تقسیم کے لئے رقم اپنے پاس نہیں رکھتا۔ عدالت نے نیب کو حکم دیا ہے کہ گذشتہ 10 سال کے دوران جو رقوم ادارے نے برآمد کی ہیں اور جو رقوم حکومتوں کے کھاتوں میں جمع کرائی گئی ہیں ان کی تفصیلات 5 نومبر تک عدالت میں جمع کرائی جائیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹ جرنلز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ نیب کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب کی نقول اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور صوبائی چیف سیکرٹریز کو فراہم کریں۔ عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری محکموں کے وہ افراد جنہوں نے رضاکارانہ طور پر رقوم واپس کیں ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کر کے آئندہ سماعت سے قبل تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ چیئرمین نیب یا ان کی طرف سے بااختیار بنائے گئے افسر رضاکارانہ طور پر رقوم کی واپسی کے حوالے سے نیب آرڈیننس کے سیکشن 25 پر عملدرآمد نہیں کرینگے۔ عدالت نے مقدمہ کو دوبارہ 7 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو سرکاری افسران یا ملازمین کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں ان کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی جو کہ انتہائی بدقسمتی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ جو شخص ایک دفعہ کرپشن کرتے ہوئے پکڑا جائے وہ رضاکارانہ طور پر رقم واپس کر کے کوئی بھی سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتا کیونکہ رضاکارانہ طور پر رقوم کی واپسی (مس کنڈکٹ) کے ضمرے میں آتی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ نیب کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ بتاتی ہے کہ سینکڑوں سرکاری ملازمین اور دیگر لوگوں نے سیکشن 25 کے تحت رقوم جمع کرائیں اور ابھی تک اپنے عہدوں پر براجمان ہیں اور ان کے خلاف کوئی بھی ایکشن نہ لینے کی وجہ سے کرپشن میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ عدالت نے کہا کہ محکمانہ حکام نے بھی نیب کو ایک راستہ فراہم کر کے کرپشن میں اضافے میں معاونت کی ہے۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس نے 9 ستمبر کو اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں پر ازخود نوٹس لے کر اس کیس کی سماعت کا آغاز کیا تھا اور چوبیس اکتوبر کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس امیر ھانی مسلم اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ سنایا تھا۔ بدھ کو عدالت عظمیٰ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.