تازہ تر ین

کرپٹ لوگ کہاں ہونگے؟….سراج الحق کا تہلکہ خیز بیان

پشاور (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں لوٹی ہوئی دولت لندن میں پراپرٹی کی صورت میں موجود ہے، مشکل وقت میں امیر طبقہ ہمیشہ باہر چلا جاتا ہے، غریبوں نے ہی ملک کیلئے قربانیاں دیں، کرپشن اور نظام ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان کے حالات کا علاج اسلامی انقلاب میں ہے، بہت جلد کرپٹ لوگ اڈیالہ جیل میں نظر آئیں گے۔پشاور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی خطرات لاحق ہیں، بیرونی ایجنسیاں نام بدل کر سازشوں میں مصروف ہیں، ان ہی سازشوں کی وجہ سے کراچی مشکل میں ہے، سازشوں کے باعث 65 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ ہر بچے کے ہاتھوں میں قرض کی ہتھکڑیاں ڈالی گئیں، لوٹی ہوئی دولت لندن میں پراپرٹی کی صورت میں موجود ہے، جب بھی مشکل وقت آیا غریبوں نے ملک کیلئے قربانی دی، مشکل وقت میں امیر طبقہ ہمیشہ باہر چلا جاتا ہے، کرپشن اور نظام ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، ملک میں مالی ہی نہیں، نظریاتی کرپشن بھی موجود ہے۔امیر جماعت اسلامی مزید بولے کہ پاکستان کے حالات کا علاج اسلامی انقلاب ہے، اسلامی نظام میں حکمران احتساب سے بالاتر نہیں ہوگا، میں پوری قوم سے اسلامی نظام کیلئے تعاون چاہتا ہوں۔سراج الحق کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کم سے کم وقت میں کام مکمل کرے، نظریہ ضرورت کے تحت نہیں، حق اور سچ پر فیصلہ کیا جائے، کرپٹ لوگوں کے ہاتھوں سے طوطے اڑ گئے ہیں، بہت جلد کرپٹ لوگ اڈیالہ جیل میں نظر آئیں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain