تازہ تر ین

ٹیسٹ نہ کھیلنے کی دھمکی پربھارتی بورڈکو فنڈزجاری

نیو دہلی(نیوزایجنسیاں)لودھا پینل کی جانب سے عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے کی دھمکی واپس لے لی ہے۔انڈین کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل دھمکی دی تھی کہ اگر عدلیہ نے مالی معاملات کی ادائیگی پر پابندی کے فیصلے کو واپس نہ لیا تو وہ انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔گزشتہ ماہ ہندوستانی سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کیا تھا کہ ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرنے والی ریاستوں کو فنڈز جاری کرنے سے قبل بورڈ کو اس کے انتظامی معاملات کی تفتیش کرنے والے خصوصی پینل سے منظوری لینی ہو گی۔لودھا کمیٹی کی چند اہم سفارشات پر عملدرآمد سے انکار کے بعد کمیٹی نے ایسوسی ایٹ ریاستوں کو دو خصوصی رقوم کی ادائیگی سے روک دیا تھا۔

تاہم کمیٹی نے کہا کہ میچز کے انعقاد سمیت دیگر امور کی انجام دہی کیلئے رقم کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔تاہم راجکوٹ میں بدھ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے قبل اعلیٰ عدلیہ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ہدنوستانی کرکٹ بورڈ نتے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس حکم نامے کا مطلب یہ ہے کہ میچ کے اخراجات کا احاطہ کرنا ناممکن ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک بورڈ کو رقم فراہم نہیں کی جاتی۔، اس وقت تک ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا انعقاد نہیں ہو سکتا۔کئی گھنٹوں تک درخواست کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے سابقہ حکمنامے کو رد کرتے ہوئے بی سی سی آئی کو راج کوٹ میں ٹیسٹ میچ کے انعقاد کیلئے 58 لاکھ روہے تک فوری رسائی دے دی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اگلے چار ٹیسٹ میچوں کے اخراجات کیلئے بھی رقم استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے لیکن ساتھ ساتھ اکاو¿نٹس میں اندراج کرتے رہیں کیونکہ پینل اس کی جانچ پڑتال کرتا رہے گا۔ہندوستان کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکرنے جسٹس آر ایم لودھا کی سربراہی میں ایک کمیشن قائم کرتے ہوئے بی سی سی آئی میں اصلاحات کے لیے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کی جانب سے چلائے جانے والے دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کے نظام میں شفافیت کی کمی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور بورڈ کے معاملات پر نظر رکھنے کیلئے لودھا کمیٹی کے نام سے بنائے تین رکنی پینل کی جانب سے دی گئی اکثر سفارشات کو جولائی میں سپریم کورٹ نے منظور کر لیا تھا لیکن بی سی سی آئی نے اکثر سفارشات کو مسترد کردیا تھا۔تاہم ہندوستان کی سپریم کورٹ نے احکامات پر عمل نہ کرنے پر بورڈ آف کرکٹ کنٹرول انڈیا (بی سی سی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بی سی سی آئی سمجھتا ہے کہ یہ ان کا اپنا قانون ہے، ہم اپنے احکامات پر عمل درآمد کروانا جانتے ہیں، بی سی سی آئی سمجھتا ہے کہ وہ مالک ہے، بہتر ہے کہ بی سی سی آئی خود سدھر جائے یا ہم سدھاریں گے’۔منگل کو دائر کی گئی درخواست کو چیلنج کرتے ہوئے لودھا پینل نے کہا کہ بی سی سی آئی ہماری سفارشات پر عمل نہ کر کے توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ہندوستان کے سابق چیف جسٹس راجیندر مال لودھا کی زیر سربراہی قائم تین رکنی پینل نے انڈین بورڈ میں بڑے آفیشلز کی عمر اور مدت ملازمت کی حد مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں لگاتار دو مرتبہ ایک ہی عہدے پر منتخب کرنے کی پابندی عائد کرنے کی سفارشات کی تھیں۔گزشتہ ماہ عدالتی فیصلے کے بعد بھی کچھ ایسے ہی صورتحال پیدا ہوئیتھی جس سے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری سیریز پر خدشات کے بادل منڈلانے لگے تھے لیکن سیریز شیڈول کے مطابق اختتام پذیر ہوئی۔انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز شیڈول ہے جس کے بعد نئے سال میں محدود اوورز کے میچز بھی کھیلئے جائیں گے۔دونوں ٹیمیں بدھ سے شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے راج کوٹ میں موجود ہیں اور منگل کو دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain