تازہ تر ین

سبکدوش گورنر سندھ عشرت العباد کی الوداعی ملاقاتیں, اہم اعلان بھی کردیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) 14 سال گورنر سندھ کے عہدے پر فائز رہنے کے بعد ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گورنر ہاﺅس میں الوداعی ملاقاتیں کیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گورنر ہاﺅس کے سٹاف ممبران سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں ملازمین ڈاکٹر عشرت العباد خان کے رخصت ہونے پر آبدیدہ ہو گئے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنرہاو¿س میں الوداعی ملاقات کی ۔ملاقات میں گورنر سندھ نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے لئے نیک تمنا ﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی لیڈر شپ میں صوبہ ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرے گا اور ایک بھرپور وژن کے ساتھ عوام کی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے صوبہ مزید ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بھرپور تعاون کرنے پر میں وزیر اعلی سندھ کا شکر گزارہوں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ انھیں گورنر سندھ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ،وقت تھوڑا تھا لیکن گورنر سندھ نے بھرپور رہنمائی کی، گورنر سندھ نے صوبہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں۔ ملاقات میں گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ نے عزم ظاہر کیا کہ امن و امان کو پائیدار بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ دریں اثنا کمانڈنٹ پاکستان میرین اکیڈمی کمو ڈور اکبر ایس نقی، چیف سیکرٹر ی سندھ صدیق میمن ، انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس اے ڈی خواجہ ، ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر اور چیف سی پی ایل سی زبیر حبیب سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے گورنر ہاﺅس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے گورنر ہاﺅس میں الوداعی ملاقات کی ۔ ملاقات میں گورنر سندھ کی صوبہ اور شہر کے لئے بے پناہ خدمات کو سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے انتہائی مشکل حالات میں بھی انتہائی سمجھداری اور تدبر کا مظاہرہ کیا اور صوبہ کے عوام کی خدمت کی ۔ گورنر سندھ نے افسران کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے 14 سال کے دوران اپنے فرائض کی ادائیگی میں بھرپور تعاون پر اپنے اسٹاف اور گورنر ہاﺅس کے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے باعث وہ اپنی ذمہ داریاں اتنے طویل عرصے تک احسن طریقے سے سرانجام دے سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو دربار ہال میں اپنے اسٹاف اور عملہ سے الوداعی ملاقات کے دوران کیا۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ میں نے 14 سال کا عرصہ کام کر کے گزارا ہے میں مطمئن ہوں۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ میں نے 14 سال کا عرصہ کام کرکے گزرا ہے میں مطمئن ہوں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آنے والے دنوں میں ایک کتاب لکھوں گا۔ کتاب کا نام اور وہ جو میں کہہ نہ سکا ہو گا۔ میں 2008ءکے بعد صرف چار مرتبہ اسلام آباد گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی گورنری کے دوران اہلخانہ کو زیادہ وقت نہیں دے پایا۔ اب کچھ وقت اہلخانہ کے ساتھ گزاروں گا۔ دوسری طرف ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنا استعفیٰ صدر ممنون حسین کو پیش کر دیا جسے منظور کر لیا گیا۔ قبل ازیں نامزد گورنر سعید الزماں صدیقی کی گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں حلف برداری ملتوی کر دی گئی جو آج منعقد کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد کی دبئی روانگی کا امکان ہے۔
کراچی(آئی این پی)سبگدوش ہونے والے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے جمعرات کی شام صدر مملکت ممنون حسین سے اسٹیٹ گیسٹ ہاو¿س میں ملاقات کی،زرائع کے مطابق سابق گورنر سندھ نے عہدے سے اچانک سبگدوش کرنے پر صدر ممنون حسینن سے شکوہ کیا،گورنر سندھ نے کہا کہ انہیں اچانک فارغ کرنے سے کرنا اچھا پیغام نہیں گیا ہے،کم از کم انہیں ایک ہفتہ قبل فیصلے کے بارے میں آگاہ کرنا چاہئیے تھا،تاکہ وہ اپنی رہائش گاہ کا بندوبست کرلیتے ،اس موقع پر صدر نے14 سال گورنر سندھ کے عہدے پر برقرار رہنے پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کسی کے پاس عہدہ نہیں رہتا ایک نہ ایک دن عہدہ چھوڑنا ہوتا ہے،صدر نے عشرت العباد سے کہا کہ آپ کے لئے یہ اعزا ز کی بات ہے کہ آپ نے6 وزرا اعلیٰ کے ساتھ کام کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain