تازہ تر ین

ایم کیو ایم عسکری ونگ کے زیراستعمال 190بلٹ پروف جیکٹس برآمد

کراچی ( کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران فیڈرل بی ایریا کے ایک گھر کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 190 بلٹ پروف جیکٹس بر آمد کر لیں ۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق عزیز آباد کے قریبی علاقے فیڈرل بی ایریا کے ایک گھر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 190 بلٹ پروف جیکٹس بر آمد کرلی گئیں۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق بلٹ پروف جیکٹس فیڈرل بی ایریا میں واقع ایک گھر کی دیوار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں جو کہ ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے زیرِ استعمال تھیں ۔ ذرائع کے مطابق یہ بلٹ پروف جیکٹس متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد مجرمانہ سرگرمیوں کے دوران اپنی حفاظت کے لیے پہنا کرتے تھے،رینجرز کی جانب سے بلٹ پروف جیکٹس کی برآمدگی کے بعد مزید چھاپہ مار کارروائیاں متوقع ہیں۔ معروف قوال امجد صابری اور پاک فوج کے جوانوں کے قتل میں ملوث ملزمان عاصم کیپری اور اسحاق بوبی سے سی ٹی ڈی نے تفتیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، 2015ئ میں عاصم اور اسحق نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔ عاصم کیپری اور اسحاق بوبی سے برا?مد ہونے والے اسلحے کی فرانزک ٹیسٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔ عاصم کیپری کا بھائی عبید کیپری بھی جیل میں ہے۔ ان دہشت گردوں سے تفتیش کے بعد سی ٹی ڈی کی ٹیم نے عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ کیپری اور بوبی نے سی ٹی ڈی حکام کو جائے وقوعہ پر قتل کی واردات اور فرار ہونے کیلئے استعمال کئے گئے راستوں سے ا?گاہ کیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق امجد صابری کو جس ہتھیار سے قتل کیا گیا وہ بھی برا?مد کیا گیا ہے جبکہ اتحاد ٹاو¿ن میں رینجرز پر حملے میں ارشد رکشے والا بھی ملوث نکلا۔ ارشد کی علیحدگی کے بعد عاصم اور اسحاق نے الگ گروپ بنا لیا تھا۔ کراچی میں عزیز آباد اور لیاری سے برآمد ہونے والی اسلحے کی بڑی کھیپ کے بعد کراچی پولیس نے کلفٹن کے علاقے سے اسلحہ کی بڑی مقدار برآمد کر لی۔ کراچی پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر اولڈ کلفٹن کے علاقے میں کچرا کنڈی سے بڑی مقدار میں اسلحہ برا?مد کیا گیا۔ اسلحے میں 7 ایم فور رائفلز، 6 سب مشین گن، 2 سیون ایم ایم رائفلز ہیں۔ اسلحے کی برآمدگی کے دوران 2 پولیس کیپ اور 2 خنجر بھی برآمد ہوئے ہیں۔ 2 نائن ایم ایم پستول سمیت 4 پستول بھی ملے ہیں جبکہ دیگر اسلحے میں 2 پوائنٹ 223 رائفلز، 4 بارہ بور، ایک جی 3، ایک 222 رائفل بھی شامل ہے۔ اسلحے کی برآمدگی کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں دہشت گردی کی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ شہر قائد میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے چھاپہ مار کر سابق صدر آصف زرداری کے فرنٹ مین نثار مورائی کا اسلحہ برآمد کر لیا۔ کراچی کے علاقے منگھومیں مارے جانے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ، داعش اور تحریک طالبان سوات سے تھا۔سلمان عرف یاسر کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سے تھااس نے 2008میں پاک فوج کے چار اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف خودکش حملوں کی منصوبہ بندی اور وارداتوں میں ملوث رہا۔نومبر2012میں رینجرز کے نارتھ ناظم آباد ہیڈکوارٹرز پر دھماکا کیا گیا تھا جس میں تین اہلکار نشانہ بنے تھے یہ اس دہشت گردی کی واردات کا حصہ رہا ¾ شہر میں پولیس اہلکاروں اور سیاسی کارکنوں سمیت 10افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain