تازہ تر ین

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن کو قتل کی دھمکیاں

چنئی(ویب ڈیسک) ہندی اور تمل فلموں کے لیجنڈ اداکار کمل ہاسن کی اداکارہ بیٹی شروتی ہاسن کو سوشل میڈیا کے ذریعے قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شروتی ہاسن نے بھارتی ریاست تمل ناڈو کے شہر چنئی میں پولیس کے سائبر کرائم سیل میں دو صفحات پر مشتمل شکایت درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرناٹکا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ڈاکٹر کے جی گرو پرساد 7 ستمبر سے ٹوئٹر پر انہیں توہین آمیز اور غیر مہذبانہ پیغام ارسال کررہاہے، پہلے تو انہوں نے اسے نظر انداز کردیا تاہم اب وہ شخص قتل اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا ہے۔شروتی ہاسن نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ گرو داس ٹوئٹر پر انہیں ہراساں کرنے کے لیے انتہائی توہین آمیز زبان استعمال کررہا ہے، اس کے ٹوئٹس میں ایسی مغلظات شامل ہیں جو ناقابل بیان ہے۔ اس کے علاوہ ان سے نامناسب مطالبات کیے جارہے ہیں جنہیں نا ماننے کی صورت میں انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain