تازہ تر ین

ٹرمپ کے متنازعہ اعلانات …. ” مسلمانوں کے امریکہ داخلے پر پابندی “

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران اعلان کیا کہ مسلمانوں کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی، داعش کے خلا ف بھرپور جنگ کی جائے گی جبکہ میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کی جائے گی اور میکسیکن باشندوں کو ملک بدرکیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں اگر صدر منتخب ہوگیاتوپہلے سو دن میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ بیس لاکھ غیر ملکیوں کو ملک سے بیدخل کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔اوباما کے ہر صوابدیدی اقدام کی تنسیخ ہوگی۔ وائٹ ہاوس کے حکام پر کسی لابی کا حصہ بننے پر پابندی ہوگی۔کانگریس کے ارکان پر متعدد بار منتخب ہونے پر قدغن لگائی جائے گی۔ چین کو کرنسی کی ہیرا پھیری کرنے والا ملک قرار دیا جائیگا۔امیگریشن کے حوالے سے ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کی بات کی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ لندن کے پہلے پاکستانی نژاد مسلمان میئر صادق خان کو اس پاپندی سے استثنی حاصل ہو گا۔ ٹرمپ نے کہا ایسے ممالک جہاں دہشت گردی جڑیں پکڑ چکی ہے وہاں سے امریکہ آنے والوں پر فوری پابندی عائد کر دینی چاہیے ۔امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک دیوار تعمیر کی جانی چاہیے اور اس دیوار کی تعمیر پر اٹھنے والے اخراجات میکسیکو سے وصول کیے جانے چاہئیں۔امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ایک اندازے کے مطابق ایک کروڑ دس لاکھ میکسیکن باشندوں کو ان کے امریکہ میں پیدا ہونے والے بچوں سمیت فوری طور پر ملک سے نکال دینا چاہیے اور اس کا آغاز ان لوگوں سے کیا جانا چاہیے جو جرائم میں ملوث ہیں۔پاکستان کے جوہری ہتھیار مسئلہ ہیں،ان کا بہتر حل میرے پاس ہے ۔اوباما کا ہیلتھ کیئر بل بھی ختم ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain